لاہور، اسمارٹ لاک ڈاؤن کے مثبت نتائج، سیل علاقے کھول دیے گئے

1 125

لاہور : لاہور میں زیادہ کورونا کیسز کے باعث مکمل سیل کیے گئے علاقوں کو کیسز میں کمی کے بعد کھول دیا گیا۔صوبائی محکمہ داخلہ کی جانب سے ڈیفینس، گارڈن ٹاؤن، گلبرگ، ماڈل ٹاؤن، فیصل ٹاؤن، گلشن راوی اور اندرون شہر کو کورونا کیسز زیادہ ہونے کے باعث مکمل طور پر سیل کیا گیا تھا۔ محکمہ داخلہ نے 30 جون کو ان علاقوں کو 3 جولائی تک مزید سیل رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے تھے۔ڈپٹی کمشنر کے مطابق ان علاقوں میں تازہ سیمپلنگ کے بعد کورونا کیسز میں کمی ا?ئی ہے جس کے باعث علاقوں کو کھولنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پولیس نے ان علاقوں کی سڑکوں اور گلیوں میں لگائی گئی رکاوٹیں ہٹادی ہیں۔محکمہ صحت کے جانب سیصوبے بھر میں 15 جولائی تک اسمارٹ لاک ڈاون کا اطلاق جاری رہے گا۔

You might also like
1 Comment
  1. […] لاہور، گھرمیں فائرنگ سے 6 افراد جاں بحق […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.