بلوچستان عوامی پارٹی آنیوالے جنرل الیکشن 2023 ء میں بھی کلین سوئپ کریگی،نورمحمد خان دمڑ
/ سنجاوی (ترجمان ) بی اے پی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر پی ایچ ای / واسا حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ کارکن، سپوٹرز ہی ہمارا اصل سرمایہ اور پارٹی میں ریڑکی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے قربانیاں دینے والے کارکنوں، سپوٹروں کی بھرپورحوصلہ افزائی کرینگے بلوچستان عوامی پارٹی آنیوالے جنرل الیکشن 2023 ء میں بھی کلین سوئپ کریگی ان خیالات کااظہار انہوں نے حلقہ انتخاب کا دوروزہ دورہ کرنے کے دوران مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں کے اجلاسوں اور عوامی اجتماعات سے خطاب اور دمڑ ہاوس سنجاوی میں حلقہ انتخاب کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں، عہدیداروں، قبائلی عمائدین، سپوٹروں اور ساحلین سے بھی بات چیت کرتے ہوئے کیا صوبائی وزیر کا دورہ حلقہ انتخاب کے دوران بڑی تعداد میں لوگوں نے دمڑ ہاؤس میں سنجاوی میں ان سے ملاقاتیں کی اور اپنے اپنے مسائل سے آگاہ کیا صوبائی وزیر نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کا نمائندہ جماعت ہے پارٹی کا منشور عوامی خدمت ہے پارٹی کی کارکردگی میں روزبروز اضافہ ہورہا ہے عوامی مسائل کے حل کیلئے حکومتی سطح پر تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں،بلوچستان عوامی پارٹی صوبے کے عوام کے دلوں کی دھڑکن بن چکی ہے انہوں نے کہا ہے کہ بلوچستان عوامی پارٹی عوام کے مسائل حل کرنے میں سنجیدہ ہے اور ہمیں عوامی مینڈیٹ کا بخوبی احساس ہے عوامی مسائل کو ان کے دہلیز پر حل کرنے کیلئے جامع حکمت عملی پر عمل پیرا ہیں بلوچستان کے تمام علاقوں کی ترقی اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہاکہ حکومت ان تمام ذمہ داریوں کو پورا کرنے کے لئے ایک منظم حکمت عملی کے تحت آگے برھ رہی ہے جس سے صوبے میں پائیدار اور دیر پہ ترقی کا خواب شرمندہ تعبیرہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ماضی کے برعکس موجودہ حکومت، زراعت، تعلیم، صحت اور دیگر اداروں کی بہتری، ان کے استعداد کار بڑھانے او ر بہتر کار کردگی پیش کرنے کے لئے اقدامات اٹھارہی ہے جن کے مثبت اثرات نمودار ہو رہے ہیں اور صوبہ ایک بہتر سمت کی طرف گامزن ہے انہوں نے کہا کہ ان کا بنیادی مشن اپنے حلقے اور صوبے کے عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور وہ اپنے مشن کو پورا کرنے کے لئے کوشاں ہے۔ عوام کو بنیادی سہولیات جیسے تعلیم صحت، پینے کی صاف پانی کی فراہمی اور دیگر ضروریات زندگی کی فراہمی کیلئے موثر منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کے ثمرات بہت جلد عوام کو دیکھنے کو ملیں گی،انہوں نے کہاکہ ہمیں اقتدار کسی نے خیرات میں نہیں دی بلکہ عوام نے ووٹ کی طاقت کے ذریعے ہمیں مینڈیٹ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ 70سالوں میں صوبے میں کوئی ترقیاتی کام نہیں ہواموجودہ حکومت نے آتے ہی صوبے میں ترقیاتی عمل شروع کر دیا جس کی وجہ سے عوام کے مسائل کافی حد تک حل ہوگئے، انہوں نے کہاکہ 70 سالوں کی غربت اور پسماندگی ختم کرنے میں وقت لگے گا جو لوگ اقتدار کر کے اب اپوزیشن میں ہیں وہ پانچ سال تک انتظار کریں انہوں نے کہاکہ 70 سالوں سے جن جماعتوں نے یہاں عوام کی حقوق پر ڈھاکہ ڈالاانہوں نے کچھ نہیں کیا بلوچوں اور پشتونوں کے نام پر سیاست کرنے والوں نے اپنے مفادات حاصل کئے اگر یہ لوگ عوام کے حقوق کا دفاع کرتے تو آج یہ صورتحال پیدا نہ ہوتی ہم نے ہمیشہ جمہوری اصولوں کو مد نظررکھتے ہوئے عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ہے انہوں نے کہاکہ حلقے میں جاری ترقیاتی منصوبوں اور اسیکیمات کے معیار اور شفافیت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا کیونکہ منصوبوں پر معیاری اور پائیدار کام سے ایک طرف فائدہ ہوگا تو دوسری طرف وسائل کی درست استعمال سے صوبے کے خزانے پر بوجھ کم ہوگا حلقے میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھادیا ہے نئے منصوبوں کے دورس نتائج برآمد ہونگے انہوں نے کہاکہ عوام باشعور اور عقلمند ہیں سوشل میڈیا کا دور ہے اپنے اچھے برے کو سمجھتے ہیں صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ دورے کے دوران مختلف افراد کے انتقال پر انکے گھروں میں جاکر مرحومین کی لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی