معروف ماڈل مریم جان کی ثمر بلور سے انکی رہائش گاہ پر ملاقات
پشاور(نمائندہ خصوصی)گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل مریم جان کی عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ایم پی اے ثمر بلور کی رہائشگاہ پر آمد تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز شوبز انڈسٹری کی معروف ماڈل مریم جان نے عوامی نیشنل پارٹی کے سابق رکن صوبائی اسمبلی خیبر پختون خواہ ثمر بلور کی رہائشگاہ پر آمد ہوئی اس موقع پرفنکاروں کے مسائل و مشکلات پر خصوصی بات چیت ہوئی ماڈل مریم جان نے کہا کہ ثمر بلور نے ہمیشہ فنکار برادری کے مسائل و مشکلات حل کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا ہے جو قابل تعریف ہے انہوں نے کہا کہ عوام کو چاہیے کہ ثمر بلور کا ساتھ دیں کیونکہ ثمر بلور واحد سیاسی خاتون ہے جنہوں نے ہمیشہ عوام کی فلاح و بہبود میں اہم کردار ادا کیا ہے انہوں نے کہا کہ ثمر بلور کو عوامی خدمات پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتی ہوں۔