بلوچستان کے کئی اضلاع میں بارش کا امکان، شدید گرمی بھی برقرار

0 70

کوئٹہ – محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کی ہے کہ بلوچستان کے متعدد اضلاع میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا جبکہ کئی علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا بھی امکان ہے۔

بارکھان، کوہلو، موسی خیل اور ڈیرہ بگٹی سمیت اردگرد کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے، جبکہ لورالائی، سبی، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ، زیارت اور بولان میں بھی چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات نے مزید بتایا کہ ژوب، قلات، مستونگ، خضدار، آواران، خاران، لسبیلہ اور ملحقہ علاقوں میں بھی گرج چمک کے ساتھ بارش کے امکانات موجود ہیں۔ اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش ہونے کا بھی امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

درجہ حرارت کی صورتحال سبی سب سے زیادہ گرم شہر رہا، جہاں درجہ حرارت 44 ڈگری سینٹی گریڈ تک ریکارڈ کیا گیا۔ نوکنڈی میں درجہ حرارت 47 ڈگری، چمن میں 41، تربت میں 40، اور کوئٹہ میں 38 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ قلات میں 32، زیارت میں 27، اور ژوب میں 34 ڈگری سینٹی گریڈ درجہ حرارت ریکارڈ ہوا۔ ساحلی علاقوں گوادر اور جیوانی میں درجہ حرارت نسبتاً کم رہا، جہاں 35 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔ محکمہ موسمیات نے شہریوں کو بارش کے دوران احتیاط برتنے اور غیر ضروری سفر سے گریز کرنے کی ہدایت دی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.