باچا خان یونیورسٹی سے 139 ملازمین کی برطرفی قابل مذمت ہے،شاہ حسین ایڈووکیٹ

0 66

چارسدہ(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ نے کہا کہ باچا خان یونیورسٹی سے 139 ملزمین کی برطرفی قابل افسوس و قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا حکومت فیصلہ واپس لے یہ فیصلہ نہ صرف ان افراد بلکہ 139 خاندانوں اور ان معصوم بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلا ظلم ہے۔امیر جماعت اسلامی ضلع چارسدہ شاہ حسین ایڈووکیٹ نے بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے ساتھ ایک بیان میں کہا کہ یہ فیصلہ غریب طبقے کے معاشی قتل کے مترادف ہے، جسے کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی برطرف ملازمین کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑا ہے انہوں نے مزید کہا کہ حکومت نوجوانوں کو روزگار فراہم کرنے کی بجائے نوجوان نسل کے مسائل و مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے جو قابل افسوس ہیں صوبائی حکومت فیصلہ واپس لے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.