میرپورخاص پریس کلب میں جدید سولر سسٹم کا افتتاح

0 45

میرپورخاص(نمائندہ خصوصی) گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے مطابق میرپورخاص پریس کلب میں نصب کیے گئے جدید سولر سسٹم کا آج باضابطہ افتتاح صدر پریس کلب نظیر احمد اور دیگر عہدیداران نے کیا۔ اس موقع پر صحافیوں اور پریس کلب کے ممبران کی بڑی تعداد موجود تھی۔
تفصیلات کے مطابق، گزشتہ چار سالوں کے دوران صدر پریس کلب نظیر احمد کی قیادت میں کلب نے ترقی کی کئی منازل طے کی ہیں۔ ان کی مسلسل کاوشوں سے میرپورخاص پریس کلب کو جدید خطوط پر استوار کیا جا رہا ہے۔ صحافیوں کو درپیش دیرینہ مسئلہ بجلی کی عدم دستیابی اور سولر سسٹم کی خرابی کو بالآخر حل کر لیا گیا ہے۔پہلے نصب شدہ سولر سسٹم بارشوں کے دوران ناکارہ ہو گیا تھا، جس کے باعث ممبران کو خبروں کی بروقت ترسیل میں مشکلات درپیش تھیں۔ نئی انتظامیہ نے تمام ممبران کو اعتماد میں لے کر باہمی مشاورت سے فیصلہ کیا کہ جدید اور مؤثر سولر سسٹم نصب کیا جائے۔ اب دو نئے سولر سسٹم نصب کیے گئے ہیں ایک 12 کے وی کا بالائی حصے میں اور دوسرا 5 کے وی کا زیریں حصے میں۔صدر نظیر احمد اور ان کی ٹیم نہ صرف پریس کلب کو مکمل وقت دے رہی ہے بلکہ انہوں نے کلب کو جدید فرنیچر، جدید ساؤنڈ سسٹم اور دیگر الیکٹرانک سہولیات سے بھی آراستہ کیا ہے تاکہ صحافیوں کو سہولیات میسر آ سکیں۔ان کی مخلص قیادت میں پریس کلب ترقی کی نئی راہوں پر گامزن ہے۔پروگرام کے اختتام پر صحافی شریف مہر کی جانب سے تمام شرکاء کے اعزاز میں لنچ کا اہتمام کیا گیا اور دعا کی گئی کہ اللہ تعالیٰ پریس کلب کو مزید کامیابیوں سے نوازے۔میرپورخاص پریس کلب صدر نظیر احمد کی قیادت میں صرف صحافت ہی نہیں، خدمت کا علمبردار بن چکا ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.