اہلخانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے‘شلپا شیٹھی 

1 145

اہلخانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے‘شلپا شیٹھی 

ممبئی (ویب ڈیسک) بالی وڈ اداکارہ شلپا شیٹھی نے شوہر راج کندرا کے خلاف فحش فلموں کے اسکینڈل کی تحقیقات سے متعلق کہا ہے کہ وہ قانونی جنگ لڑ رہے ہیں، ان کے اہلخانہ اور بچوں کی پرائیویسی کا خیال رکھا جائے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق راج کندرافحش فلموں کے سکینڈل میں پہلی بار اداکارہ شلپا شیٹھی نے کھل کروضاحت کی ہے، اداکارہ نے کہا کہ گزرے

ہوئے دن ہرلحاظ سے ہمارے لیے بہت مشکل تھے ، میڈیا پر اس کیس سے متعلق بہت سی افواہیں، تنقیدی پوسٹ اورالزامات گردش کررہے ہیں لیکن میں نے ابھی تک اس متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا اور نہ ہی میں اس پر کچھ کہوں گی۔اداکارہ نے کہا کہ معاملے پرتحقیقات ہورہی ہیں ۔ اہل خانہ ہونے کے ناطے ہم قانونی جنگ لڑرہے ہیں۔اداکارہ نے مزید درخواست کی کہ ایک ماں ہونے کے ناطے یہ کہہ رہی ہوں میرا ، میرے اہل خانہ اور بچوں کی پرائیوسی کا خیال رکھا جائے ۔ فیصلہ عدالت کرے تو بہتر ہے ۔ ہم میڈیا ٹرائل کے حقدارنہیں۔

You might also like
1 Comment
  1. […] ڈیسک) بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کے آدھا سر منڈوانے کی وجہ سامنے آگئی۔اداکارہ شلپا […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.