حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،سینیٹر شبلی فراز

0 252

حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے،سینیٹر شبلی فراز

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی سینیٹر شبلی فراز نے کہا ہے کہ حکومت ماحولیات سے متعلق ترجیحی بنیادوں پر کام کررہی ہے، پلاسٹک ویسٹ سے انسانی زندگی کو سنگین خطرات لاحق ہیں،پلاسٹک ویسٹ سے متعلق عوامی آگاہی مہم چلانی چاہیے،،وزارت سائنس و ٹیکنالوجی آگاہی مہم کیلئے بھرپور تعاون کریگی، ماحولیاتی اقدامات پر عملدرآمد کیلئے

ریگولیٹری اتھارٹی ناگزیر ہے۔بد ھ کو وزارت سائنس و ٹیکنالوجی میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ سیمینار کا انعقاد کیا گیا۔کنٹری ڈائریکٹر پٹریشا میک فلپس نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے زمین پر پیداوار میں اضافہ ہوا ہے،پیداوار میں اضافے کی وجہ سے پلاسٹک کا استعمال بڑھ گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ پلاسٹک سے پیدا ہونے والی آلودگی سے متعلق آگاہی کم ہے،یونیسکو اور یو این ڈی پی نے اسلام آباد میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ پلانٹ لگایا،یونیسکو یونیورسٹی طلبہ میں پلاسٹک ویسٹ منیجمنٹ کیلئے کام کررہی ہے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.