عمران خان کے چاننے والوں کیلئے بڑی خبر آگئی

1 235

عدالت نے کہا کہ جن قوانین کی خلاف ورزی ہوئی ہے ان سے متعلقہ فورم سے رجوع کیوں نہیں کیا گیا ؟ جسٹس یحیی آفریدی نے ریمارکس دیئے کہ سپریم کورٹ کے پاس توہین عدالت کی کارروائی کا اختیار موجود ہے، عدالت کو جب مناسب لگا تو خود نوٹس لیکر کارروائی کر لے گی۔

سپریم کورٹ نے اشتعال انگیز اور اداروں کیخلاف تقاریر پر عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر درخواست گزار قوسین فیصل کو اہم سوالات پر تیاری کی ہدایت کر دی۔

سپریم کورٹ میں اشتعال انگیز اور اداروں کیخلاف تقاریر پر عمران خان کیخلاف کارروائی کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ عدالت نے استفسار کیا کہ ایک نجی شخص کیخلاف 184/3 کا اختیار کیسے استعمال ہو سکتا ہے ؟ آگاہ کیا جائے کن بنیادی حقوق کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔

جسٹس یحیی آفریدی نے کہا کہ آپ کا کام عدالت کو آگاہ کرنا تھا آپ نے کر دیا بات ختم، مناسب ہوتا اگر آپ کسی اور فورم پر داد رسی کیلئے جاتے۔

You might also like
1 Comment
  1. […] عمران خان نے پی ڈی ایم کی بڑی وکٹیں گرا دیں […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.