ملک و قوم کیلئے پاک آرمی کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی ،علی نواز ابڑو

1 284

ڈھاڈر (نامہ نگار)ملک و قوم کیلئے پاک آرمی کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی پاک آرمی شہداء کی خدمات کو پوری پاکستانی قوم سلام عقیدت پیش کرتی ہے علی نواز ابڑو*سبی پاکستان پیپلز پارٹی سبی کے میڈیا کوآرڈینیٹر علی نواز ابڑو نے پاکستان آرمی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جام شہادت نوش کرنے والے افسران کو سلام عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ملک و قوم کیلئے پاک آرمی کے شہداء کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی بلوچستان کے فلڈ متاثرین کیلئے اپنے فرائض کی بجا آوری کے دوران شہادت پانے والے پاک آرمی افسران نے شہادت میں عظیم درجہ پایا ہے یہی ہمارے دین اسلام کا درس ہے کہ مادر ملت پر جان قربان کر دی جاٸے سانحہ لسبیلہ ہیلی کاپٹر ایک غم زدہ کر دینے والا واقعہ ہے جس پر جس قدر بھی افسوس کیا جائے کم ہے انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اپنے آرمی شہدا کو نہ کبھی پہلے بھولی ہے اور نہ ہی آئندہ کبھی ان شہادتوں کو فراموش کرے گی پوری قوم شہداء آرمی افسران کو تہہ دل سے خراج تحسین اور دل سے سیلوٹ پیش کرتی ہے انہوں نے مزید کہاکہ بلوچستان کے سیلاب زدہ علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ عوام کی مدد کیلئے اپنے فرائض منصبی سر انجام دینے والے یہ شہداء پاکستانی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیے جائیں گے کیونکہ پاکستانی قوم پر آنے والی ہر مصیبت اور قدرتی آفات کے موقع پر پاک آرمی کے افسران و جوان اپنی قوم کے ساتھ ہوتے ہیں پاکستانی عوام پاک آرمی کے شہداء کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھے گی اور عوامی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کرئے گی پاکستان پیپلز پارٹی سبی دکھ کی اس گھڑی میں غم زدہ خاندانوں کے ساتھ برابر کی شریک ہے دعاگو ہیں کہ اللہ تبارک و تعالی شہداء کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین یارب العالمین

You might also like
1 Comment
  1. […] میں ایک مضبوط خاتون ہوں اور میں نے مشکل حالات میں اپنے عمل سے یہ ثابت بھی کیا ہے، ندا نواز […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.