ٹرانسفر پوسٹنگ میں پسند اور نا پسند کے بجائے میرٹ کا خیال رکھا جائے، کیسکو لیبر یو نین بلوچستان
کیسکو لیبر یو نین بلوچستان کا اجلاس صدر پیر محمد کاکڑ کے صدارت میں منعقد ہوا اجلاس میں چیر مین عزت اللہ بلوچ جنرل سیکرٹری ملک سعید جان لہڑی سر پرست اعلی آغا سلطان شاہ حاجی عبد المجید عزیزاحمدسارنگزئی حاجی عبد السلام مہربان آصف شاہوانی نصر اللہ بنگلزئی مشتاق حسین ودیگر نے شرکت کی اجلاس میں ڈالبندین سب ڈویژن کے لائن مین ذاہد امام کے کام کے دوران شہادت پر افسوس کیا انھوں نے کہا کہ کیسکو میں یہ پہلا واقعہ نہیں اس سے پہلے بھی درجنوں واقعات ہوئے ہیں جس میں قمیتی جانوں کا ضیاع ہوا ہے،اور اب تک ایک سو تیس 130کے قریب کیسکو کے جفاکش اپنے قیمتی زندگیوں سے ہاتھ دو بیٹھے ہیں اور درجنوں ملا زمین شدید زخمی جن میں بعض عمر بھر کے لئے معزور ہوچکے ہیں لیکن آج تک ان کی شفاف انکوائیری نہیں ہوئی ہے اگر کسی نے شفاف انکوائری کی کوشش کی ہے تو انھیں سیٹوں سے ہٹا دیا جاتاہے کیسکو کے سیفٹی ڈائریکٹریٹ عملا بے آثر ہوچکاہے اور اب صرف شہدا اور زخمیوں کے لسٹوں کی ریکارڈ روم بن چکاہے کیسکو کے آفسران اور انجینئرزکا کام دفتروں میں بیٹھ کرفائلوں پر دستخط کر نا رہ گیافیلڈ جانے کو اپنا توہین سمجھتے ہے آج تک کسی ایک بھی واقعہ پر کسی آفیسر یا ملوث اہلکار کو سزا نہیں ہوئی جبکہ دوسری طرف کیسکو کا کرپٹ ٹولہ ایسے واقعہ پیش ہونے کی صورت میں اپنی دکانداروں چمکاتے ہیں دفاتر کے بندش جلسوں اور مظاہروں کے زریعے اپنے ذاتی مفادات حاصل کرتے ہیں یہی وجہ ہے کہ کرپٹ ٹولہ کروڑ پتی اور ارب پتی بن چکا ہے جبکہ کمپنی روز بروز زوال پزیر ہورہاہے اور غریب ملازمین ذہنی اذیت اور مسائل کا شکار ہیں
اجلاس میں مطالبہ کیا گیا کہ تمام حادثات کی انکوائریاں پبلک کیا جائے،غفلت بھرتنے والے آفیسران اور اہلکاروں کو قرار واقعی سزادی جائے،کیسکو میں ہزاروں خالی پوسٹوں پر جلد از جلد شفاف تعیناتیاں کی جائے،ایمپلائز سن کوٹے پر عمل در آمد کی جائے،معیاری سیفٹی آلات مہیاں کی جائے،ٹرانسفر پوسٹنگ میں پسند اور نا پسند کے بجائے میرٹ کا خیال رکھا جائے،جونیئر آفیسران کا سینئر پوسٹوں رتعیناتیاں منسوخ کی جائے،گجرانوالہ کمپنی کی طرح کیسکو کمپنی کے ملازمین کو بھی بونس دیا جائے، وفاقی حکومت کے جانب سے اعلان ایڈہاک ریلیف بنیادی تنخواؤں میں ضم کرنے اور 15فیصدتنخواؤں میں اضافے کا نوٹیفیکشن جلد از جلد کیا جائے۔