کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کا آخری پیغام وائرل
کوئٹہ(ویب ڈیسک)کور کمانڈر کوئٹہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی آخری ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی آخری ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں انہیں لوگوں کے ہجوم میں بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے۔ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید لسبیلہ میں مقامی لوگوں سے بات چیت کر رہے ہیں۔وائرل ویڈیو میں لیفٹیننٹ جنرل سرفراز شہید کے ہمراہ ان کے ساتھی بھی موجود ہیں جبکہ لسبیلہ کے مقامی افراد اپنے مسائل انہیں بتا رہے ہیں۔43 سیکنڈز پر مشتمل ویڈیو دیکھ کر سوشل میڈیا صارفین جذباتی ہوگئے ہیں۔ واضح
رہے کہ ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی ڈیڑھ سال سے زائد عرصے سے کور کمانڈر کوئٹہ کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے رہے تھے، دسمبر 2020 میں انہیں کور کمانڈر کوئٹہ تعینات کیا گیا تھا۔ نومبر 2020 میں لیفٹیننٹ جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی،جنوری تا دسمبر 2020 میں آئی جی ایف سی رہ چکے، 2018 سے دسمبر 2019 تک ڈی جی ایم آئی کے طور پر فرائض سرانجام دیئے۔2012 میں بریگیڈئر کے طور پرکمانڈر 111 بریگیڈ اور واشنگٹن ڈی سی میں ڈیفنس اتاشی بھی فائز رہے۔
[…] کوئٹہ،میزان چوک پر شدید فائرنگ ،ایک شخص جاں بحق […]
[…] کور کمانڈر بلوچستان لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کاقلعہ سیف اللہ میں ایمبیڈڈ فلڈ ریلیف کیمپ کا دورہ […]