اکرام الدین کا لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہونے پر مبارکباد

0 422

جرمن(انٹرنیشنل ڈسک)غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہونے پر دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور اس سے پہلے بھی افواج پاکستان میں کئی اہم عہدوں پر رہ چکے ہیں انہوں نے ہمیشہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے جو قابل فخر ہے لیفٹننٹ جنرل آصف غفور جیسے بہادر افسران قوم کا بھی فخر ہے یاد رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی شہید کی جگہ تعینات کیا گیا ہے خیال رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل سرفراز علی گزشتہ دنوں بلوچستان میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ریلیف آپریشن کے دوران ہیلی کاپٹر حادثے میں شہید ہو گئے تھے۔ اس موقع پر بین الاقوامی گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ کے چیف ایگزیکٹو اکرام الدین، بیورو چیف راولپنڈی ڈاکٹر ذیشان نجم خان، نمائندہ وصال احمد، نمائندہ تیمور عباس، نمائندہ عائشہ اکبر، نمائندہ رخسار بٹ، نمائندہ نادیہ تبسم، نمائندہ ڈاکٹر نورین ناز اور دیگر ٹیم نے اپنی مبارکبادی پیغام میں کہا.کہ لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور کو کور کمانڈر کوئٹہ تعینات ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور ان کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں گلوبل ٹائمز میڈیا یورپ ٹیم نے مذید کہا کہ وطن عزیز پاکستان کیلئے پاک فوج کی لازوال قربانیوں کو پوری قوم سلام پیش کرتی ہیں پوری قوم افواج پاکستان کیلئے دعاگوہ ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.