تیز رفتار کے اس دور میں لیویز فورس بھی کسی سے پیچھے نہیں،ڈی جی لیویز

0 152

)ڈی جی لیویز بلوچستان نصیب اللہ کاکڑ کی شاندار کارکردگی لیویز فورس کو جدید خطوط پر استوار کیا تیز رفتار کے اس دور میں لیویز فورس بھی کسی سے پیچھے نہیں’اصلاحات برائے عوامی مفاد عامہ کا عمل جاری’ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے لیویز فورس میں مزید ایک اہم اصلاح کردی کوئٹہ آج سے چند سال قبل تک کالے رنگ کی شلوار قمیض کو وردی کے طور پر استعمال کرنے والی لیویز فورس میں جہاں وردی’اہلکاروں اور قوت میں جدت اور حسن آیا ہے وہی اسکے ساتھ ساتھ پورے کالے نظام کو چیلنج کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے اس فورس کو دنیا میں جدید طور طریقوں کے مطابق متعارف کروایا ہے’اصلاحات کا جاری و ساری عمل بغیر کسی رکاوٹ کے اپنی نئی منزل کو ہر نئے دن کے ساتھ نئے جذبہ اور نئی سوچ کے ساتھ کمال فن سے اپنے گلے لگا کر اِس فورس کا تقدس اور اہمیت مزید بڑھا رہے ہے۔ڈائر یکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے اِس فورس کو دنیا کی طاقتور سیکورٹی فورسز کی فہرست میں شامل کرنے کیلئے فورس میں ایک مزید بڑا اقدام اٹھا لیا ہے’ ذرائع نے بولتا بلوچستان میڈیا کو بتایا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے بلوچستان لیویز فورس میں اینٹی رائٹس ونگ )انسداد فسادات ونگ( قائم کردی جوکہ باقاعدہ طور پر فعال بھی ہوگئی ہے پہلے مرحلہ میں لیویز فورس کے ہشاش بشاش اہلکاروں کو اس ونگ کا حصہ بنایا گیا ہے جو باقاعدہ ٹریننگ کے بعد اپنے فرائض منصبی سنبھالنے کو تیار ہے جبکہ دوسرے مرحلہ میں 500 کے قریب مزید اہلکاروں کو ٹریننگ دے کراس ونگ کا حصہ بنایا جائے گا جو کوئٹہ شہر سمیت صوبہ بھر میں فسادات کے پیش نظر حساس مقامات پر تعینات کئے جائیں گے’ جنکی ذمداری ہوگی کہ ہر قسم کے فسادات کے وقت وہ عوام’ سرکاری و نجی املاک کی حفاظت کرے اور فسادات کو رکوائے۔اینٹی رائٹس ونگ )انسداد فسادات ونگ( کیلئے 200 کے قریب اہلکاروں کی ٹریننگ مکمل کرلی گئی ہے جسکے بعد باقاعدہ طور پر اینٹی رائٹس ونگ )انسداد فسادات ونگ( فعال ہوچکی ہے اینٹی رائٹس ونگ)انسداد فسادات ونگ(کے پہلے دستے کی تصاویر بھی منظر عام پر آگئی’ جبکہ لیویز فورس کے 500 کے قریب مزید جوانوں کو منتخب کیا جائے گا جو باقاعدہ طور پر ٹریننگ حاصل کرکے پاسنگ آٹ کے بعد مکمل طور پر اپنے فرائض منصبی سنبھالنے کیلئے تیار ہونگے۔اینٹی رائٹس ونگ)انسداد فسادات ونگ(کے جوانوں کو فوج’پولیس اور ایس ایس جی کمانڈوز کے طرز پر ٹریننگ دی جائے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.