پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

0 21

پاکستان کیلئے آئی ایم ایف سے قرض پروگرام کی منظوری مزید تاخیر کا شکار

: آئی ایم ایف سے پاکستان کے لیے 7 ارب ڈالر قرض کے پروگرام کی منظوری مزید موخر کردی گئی۔ آئی ایم ایف ایگزیکٹو بورڈ کے ستمبر میں ہونے والے اضافی اجلاسوں کا کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کو ہونے والے اجلاسوں کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ بورڈ کے 9 اور 13 ستمبر کے اجلاسوں میں پاکستان کا ایجنڈا شامل نہیں ہے۔ بھوٹان کا معاملہ آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کے 9 ستمبر کو ہونے والے اجلاس میں شامل ہے۔

 

پاکستان اور آئی ایم ایف۔ دونوں کے درمیان سٹاف کی سطح کے معاہدے پر 12 جولائی کو دستخط ہوئے تھے۔ذرائع کے مطابق پاکستان کو بیرونی مالیاتی فرق کو پورا کرنے میں تاحال مشکلات کا سامنا ہے اور پیشگی شرائط پوری ہونے کے بعد پاکستان کے ایجنڈے میں شامل کیے جانے کا امکان ہے۔وزارت خزانہ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت آئی ایم ایف کی تمام شرائط پوری کرنے کے لیے پر امید ہے جبکہ اس حوالے سے وزیر خزانہ کا کہنا ہے کہ ایکسٹرنل فنانسنگ گیپ پورا کرنے کے لیے ایڈوانس اسٹیج پر ہیں اور اس ماہ قرض پروگرام کی آئی ایم ایف سے منظوری ملے گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.