اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی،صارفین کیلئے اہم خبرآگئی
اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی،صارفین کیلئے اہم خبرآگئی
اسنیپ چیٹ میں بڑی تبدیلی،سی ای او ایون اسپیگل کا کہنا ہے کہ سنیپ چاٹ جلد ہی چیٹ تھریڈز کے ساتھ اشتہارات پوسٹ کرنا شروع کریگا.رپورٹ کے مطابق مختلف عالمی برانڈز کی جانب سے یہ “سپانسرڈ سنیپس” سنیپ چیٹ کے مرکزی چیٹ ٹیب میں بغیر پڑھے ہوئے پیغامات کے طور پر ظاہر ہونگے.یہ پہلا موقع ہے جب سنیپ اپنی ایپ کے سب سے زیادہ استعمال ہونے والے حصے میں اشتہارات دکھائے گا۔.اسپانسر شدہ سنیپس “بغیر پش نوٹیفکیشن کے ظاہر ہونگے.،
اور پیغام کو کھولنا صارفین کی اپنی مرضی ہے۔”یہ واضح نہیں ہے کہ اسپانسرڈ اسنیپ کو کھولے بغیر اس سے چھٹکارا حاصل کرنا کتنا آسان ہوگا، یا اگر ایسا کرنا ممکن بھی ہوگا یانہیں۔ ( اسنیپ چیٹ نے اسپیگل کے میمو سے آگے تبصرہ کرنے سے انکار کردیا۔یادرہے
عالمی سطح پر 8 سو 50 ملین سے زیادہ ماہانہ صارفین تک رسائی کے باوجود، سنیپ چیٹ کی کمائی ذریعہ یعنی اشتہارات اب بھی اپنے مدمقابل یعنی میٹا سمیت اپنے دیگر سوشل میڈیا سائٹس کے مقابلے میں اب بھی کم ہیں ۔ سنیپ بھی اب بھی منافع بخش نہیں ہے۔اس لیے سنیپ مشتہرین کو اپنے میپ ٹیب میں جگہوں کی تشہیر کے لیے ادائیگی کرنے کی اجازت بھی دینا شروع کر دے گا، جہاں سنیپ چیٹ کے صارفین اپنے دوستوں کے ٹھکانے دیکھ سکتے ہیں۔