مسجد الحرام میں 7 ماہ بعد عمرے کی ادائیگی کا آغاز ہو گیا

0 194

جدہ (ویب ڈیسک) کورونا کے باعث گزشتہ 7 ماہ کے تعطل کے بعد مسجد الحرام کے دروازے عمرے کی ادائیگی کے لیے آنے والے عازمین کے لیے کھول دیے گئے، سعودی حکومت نے مقامی شہریوں اور وہاں مقیم غیر ملکیوں کو عمرے کی اجازت دے دی ، سعودی حکومت کی جانب سے بنائی گئی ایپ سے آن لائن اجازت نامے حاصل کرنے والے افراد ہی عمرے کے لیے اہل ہوں گے،

عمرے کے لیے ایس او پیز پر عمل کرنا لازم ہو گا،پہلے مرحلے میں روزانہ 6 ہزار عمرہ زائرین کو مسجد الحرام جانے کی اجازت دی گئی ہے، 18 اکتوبر سے روزانہ 15 ہزار عمرہ زائرین اور 40 ہزار افراد مسجد الحرام میں نماز ادا کر سکیں گے تفصیلات کے مطابق سعودی عرب میں کورونا کی وبا کے باعث عمرے کی عارضی معطلی کے بعد زائرین کے پہلے گروپ نے تقریبا سات ماہ بعد مسجد الحرام میں عمرے کی ادائیگی کا آغاز کردیا۔اتوار چار اکتوبر رات بارہ بجے کے بعد محدود عمرہ بحال کردیا گیا۔ مکہ مکرمہ میں سخت حفاظتی انتظامات کے ساتھ عمرہ زائرین کے استقبال کے لیے تیاریاں پہلے ہی مکمل تھیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.