حکومت، تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے، شیخ رشید

0 184

اسلام آباد (ویب ڈیسک)وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے پاکستان کی حکومت اور تحریک طالبان پاکستان کے مابین مذاکرات کے بارے میں لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزارت داخلہ کا مذاکرات سے متعلق معاملے میں کوئی کردار نہیں ،اگر افغان طالبان کوئی مذاکرات کررہے ہیں تو میرے نوٹس میں نہیں ،اس بارے میں کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے،وزیر اعظم عمران خان کا فیصلہ ہے

جو لوگ ہتھیار چھوڑ کر پاکستان کے آئین اور قانون پر یقین رکھیں گے، اس سے بات چیت ہوسکتی ہے، جو لوگ دہشت گرد ہیں ان سے بات نہیں ہوسکتی،جعلی شناختی کارڈ سے متعلق لاتعداد شکایات موصول ہوئی تھیں جس کے بعد جعلی شناختی کارڈ کے معاملے میں 136 افسران کا معطل کردیا ہے،افغانستان میں آن لائن ویزا جاری کرنے کےلئے انتظامات مکمل کرلیے ہیں،بھارت اور صومالیہ کے علاوہ دوسرے ممالک سے آنے والے تبلیغی جماعت کے اراکین کو کلیئرنس کے بعد ویزا میں چند دن کی توسیع دیں گے۔پریس کانفرنس کے دوران ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ٹی ٹی پی کے ساتھ مذاکرات شروع ہی نہیں ہوئے اور اس میں وزارت داخلہ کا کوئی کردار نہیں ہے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.