اسسٹنٹ کمشنر حب سمیع اللہ شاہ نے حب کے شہریوں کی مشکلات حل کردیئے یقینا وہ داد کے مستحق ہے،عبدالولی خان خلجی
حب:(شاہدسنیاں) اسسٹنٹ کمشنر حب سمیع اللہ شاہ نے دن رات ایک کرکے شہریوں کی مشکلات کو حل کروا دیا ان خیالات کااظہار جمہوری وطن پارٹی کے ضلعی صدر عبدالولی خان خلجی نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ اسسٹنٹ کمشنر حب کی زیر نگرانی تحصیلدار حب سعید زہری نائب تحصیلدار ہاشم قمبرانی ودیگر کے ہمراہ شہریوں مشکلات کو مد نظر رکھتے ہوئے حب ندی پل کے متبادل راستے کو بحال کروا دیا مزید کہا کہ تحصیل انتظامیہ ٹریفک کی روانگی کو بہتر بنانے کیلئے سڑکوں پر کام جاری رکھا گیا ہے اسسٹنٹ کمشنر حب اور اس کی پوری ٹیم کو جدوجہد کرنے پر اُنہیں خراج تحسین پیش کرتا ہوں اور مزید کہا اس وقت بھی اسسٹنٹ کمشنر حب کی پوری ٹیم حب ندی کے مقام پر ٹریفک کے بحالی کیلئے اپنے فرائض سرانجام دے رہی ہیں جو کہ داد کے مستحق ہیں آخر میں کہا کہ شہریوں کو ایسے افسران کی حوصلہ افزائی کرنی چاہئے تاکہ مزید شہر کے مسائل مسلے پر ایکشن لے کر شہریوں کی پریشانیوں کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کرے.