تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں ،نور محمد دمڑ
تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں ،نور محمد دمڑ
کوئٹہ ( پ ر ) بی اے پی کے صوبائی جنرل سیکرٹری سنیئر صوبائی وزیر منصوبہ بندی و ترقیات حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ بلوچستان کی موجودہ حکومت اساتذہ کے مسائل حل کرنے کےلئے ہرممکن اقدامات اٹھائے ہے اساتذہ قوم کے معمار ہے کوئی بھی قوم اور معاشرہ تعلیم کے بغیر ترقی نہیں کرسکتا تعلیم کا حصول استاد کے بغیر ممکن نہیں اساتذہ قوم کے معمار ہیں نوجوانوں کی سیرت اور کردار سازی کا فریضہ سر انجام دیتے آئے ہیں، قوم کے سنوار اور بگاڑ میں معلم کا کلیدی کردار ہے سلام ٹیچر ڈے پر اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں ان خیالات کااظہار انہوں نے سلام ٹیچر ڈے کے حوالے سے جاری کردہ بیان میں کیا سنیئر صوبائی وزیر حاجی نورمحمد خان دمڑ نے کہاکہ اس بات میں
کوئی شک وشبہ نہیں کہ معاشرے کی تعمیر میں ایک استاد کاکلیدی رول ہوتاہے اساتذہ کرام ہمارے معاشرے کی وہ عظیم ہستی ہیں جو نئی نسل کو زیور تعلیم سے آراستہ کرتے ہیں اور انہیں مستقبل کے چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کے لئے تیار کرتے ہیںحق بات تو یہ ہے کہ اساتذہ روحانی ماں باپ ہوتے ہیں جو نہ صرف جسمانی صحت و صفائی کے اصول سکھاتے ہیں بلکہ روحانی بیماریوں سے چھٹکارہ دلا کر معاشرے کا ایک اعظیم فرد بھی بناتے ہیں اور انسان کے اندر پنہاں تمام تر صلاحیتوں اور قوتوں کو پروان چڑھاتے ہیں، آج اس قوم کے معمار کے پاس نونہال پودےہے بلکہ یہ کہوں کی بیج ہیں جن کو محبت و شفقت کی ذمین میں بو کر او علم کی پانی سے ایک گلستان تیار کرتے ہیں
۔آج ان ننھے منے بچوں کا یہ گلستان اُن کے ہاتھ میں ہے دورے جدید نے ان بچوں کو بھی جدید بنایا ہے اور آج کے بچے کمپیوٹر ذہن کے مالک ہیں معمولی پیش رفت اور گائیڈ لائن کے بعد وہ سماج کے معتبر اور ذی شعور بچے کہلا سکتے ہیں اگر ایک لائق فائق اور مشفق استاد کے ذیر اثر تربیت پائے آج ان تمام بچوں کا مستقبل ان محترم و مکرم اساتذہ کے ہاتھوں میں ہیں جو کل کو ایک محقق، سائنسداں، سیاستداں اور متعدد شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے ماہرین بن کرابھریں گے اگر آج ایک استاد اپنی شخصیت سے طلبا کو متاثر کریںتو وہ ان کیلئے مشعل راہ بن جا ئے میںتمام اساتذہ کو سلام پیش کرتا ہوں اور سلام ہوان تمام اساتذہ پر جو علم کی قندیلوں سے قندیلیں روشن ومنور کرتے ہیں، سلام ہو ایسے اساتذہ کرام پر جو دنیا میں انسانیت ، محبت، امن،اور اخوت کا پرچار کرتے ہیں سلام ہو اساتذہ پر جو علم کی روشنی سے جہالت کے اندھیرے کو ختم کرتے ہیں، سلام ہوجو تاریک زہنوں کو منور کرتے ہیں