پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ،نزیر خان اچکزئی
پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے ،نزیر خان اچکزئی
کوئٹہ (پ ر)پاکستان تحریک انصاف بلوچستان کے صوبائی ترجمان نزیر خان اچکزئی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ چمن شہر کے مصروف ترین شاہراہ پر دہشتگردوں کی پولیس اہلکار پر فائرنگ اور ان کی شہادت انتہائی افسوس ناک عمل ہے پاکستان تحریک انصاف بلوچستان اس طرح کے واقعات کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے دہشت گردوں کا کوئی دین اور مذہب نہیں ہوتا ان کی انسانیت سے کوئی تعلق نہیں سکیورٹی فورسز پر فائرنگ اور اس بزدلانہ حرکت میں ملوث شرپسند عناصر
کے خلاف کارروائی کرکے ان کو فوری گرفتار کیا جائے چمن شہر کے مصروف ترین شاہراہ پر پولیس اہلکار کی ٹارگٹ کلنگ ہمارے سکیورٹی سسٹم پر سوالیہ نشان ہے ایسے واقعات کی روک تھام انتہائی ضروری ہے عوام اپنی سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہیں پاکستان تحریک انصاف ہر قسم کی دہشت گردی کے خلاف ہے محکمہ پولیس کے جوان کی شہادت پر انتہائی دکھ اور افسوس ہوا پاکستان تحریک انصاف بلوچستان پولیس اہلکار کی سوگوار خاندان کے غم میں برابر کی شریک ہے اللہ تعالی شہید کی مغفرت فرمائے اور درجات بلند کرے اور سوگوار خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین