جدید تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے موضوعات تجربات کو پروان چڑھانے کے لئے جامعہ بلوچستان دور رس اقدامات کررہی ہے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی
کو ئٹہ: جامعہ بلوچستان کے وائس چانسلر پرفیسر ڈاکٹر محمد انور پانیزئی نے کہا ہے کہ جدید تحقیق کو بروئے کار لاتے ہوئے نئے موضوعات تجربات کو پروان چڑھانے کے لئے جامعہ بلوچستان دور رس اقدامات کررہی ہے تاکہ اسکالرز و طلباء طالبات کو تحقیق کی جانب راغب کرنے سمیت انہیں تجربات کے زیادہ سے زیادہ مواقع مہیا کرنا ہے۔ یہ بات انہوں نے اپنے زیر صدارت ایم فل
، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرام ، داخلوں و امتحانات کے طریقہ کار کے حوالے سے ایک اجلاس کے دوران کئی۔ جس میں ڈین فیکلٹیز، گریجویٹ اسٹڈیز کے ڈائریکٹر سمیت دیگر نے شرکت کی۔ وائس چانسلر کو ایم فل ، پی ایچ ڈی ڈگری پروگرامز کے حوالے سے مکمل بریفنگ دی گئی اور گریجویٹ اسٹڈیز کے مقاصد پر تفصیلی روشنی ڈالی گئی۔ بعدازاں وائس چانسلر نے شعبہ بائیوکیمسٹری کا دورہ کیا۔ طلباء و طالبات کے تیسزو تحقیقی سرگرمیوں کا جائزہ لیااور طلبہ کے کام کو سرہاتے ہوئے کہا کہ طلبہ اس تسلسل کو جاری رکھتے ہوئے اپنے تحقیق و تجربات کو معیاری و بہتر بنانے کے لئے شب و روز محنت کریں ۔
کیونکہ یہ سیکھنے سکھانے کا عمل طلبہ کے لئے انتہائی اہمیت کا حامل ہے جسے وہ عملی زندگی میں بروء کار لاتے ہوئے معاشرے میں اپنا بہتر مقام حاصل کرسکتے ہیں۔اور جامعہ اپنے محدود وسائل میں رہتے ہوئے طلباء و طالبات کو زیادہ سے زیادہ تعلیمی و تحقیقی سرگرمیوں کے مواقع مہیا کرنے کے لئے کوشاں ہیں۔ لیبارٹریز، کمپیوٹر لیب کو جدید تقاضوں سے آراستہ کرنے کے لئے مستقبل کے لائے عمل ترتیب دیئے جارہے ہیں اور انشاء اللہ یونیورسٹی میں بہتر تعلیمی ماحول ، نصابی و غیر نصابی سرگرمیاں دیکھنے کو ملیں گے۔ شعبہ کے ڈائریکٹر نے مختلف تعلیمی سرگرمیوں، درپیش مسائل اور مختلف معاملات کے بارے میں بتایا۔ وائس چانسلر نے تیسز مکمل کرنے والے طلباء و طالبات میں اسناد تقسیم کئے اور اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔