اللہ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ کو عقل دے، امید ہے مولانا کا مارچ پر امن رہے گا، فواد چودھری

0 141

کراچی:  وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اللہ کچھ لوگوں کو صحت اور کچھ کو عقل دے، پی ٹی آئی پسند نہیں پھر بھی 5 سال برداشت تو کرنا پڑے گا، امید ہے مولانا کا مارچ پرامن رہے گا۔کراچی میں ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر برائے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مولانا فضل الرحمان نے احتجاج کرکے اپنا حق استعمال کیا، انہوں نے اپنی سیاسی قوت کا اظہار کیا ہے جب کہ بعض میڈیا والے مدعی سست گواہ چست والا معاملہ کر رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف کی صحت خراب ہے، اللہ انہیں صحت دے، ان کے خاندان والوں کو چاہیے قوم کے پیسے واپس کر دیں جب کہ نوازشریف کے لیے دعاگو ہیں۔فواد چوہدری نے کہا کہ پی ٹی آئی پسند نہیں تو پھر بھی انہیں 5 سال برداشت کرنا پڑے گا، عمران خان کا کوئی متبادل نہیں تو اسی پر گزارا کریں، اپوزیشن کا ویسے ہی کوئی حال نہیں، کوئی بیمار ہے، کوئی اسپتال میں پڑا ہے، کسی کا ویسے ہی کوئی حال نہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہماری تحریک سیاسی تھی تاہم مولانا فضل الرحمان کو اپنے مقاصد کا ہی نہیں پتا، پی ٹی آئی کے دھرنے کو اس دھرنے سے نہیں جوڑنا چاہیے، مسئلہ کشمیر دھرنے کی وجہ سے پیچھے چلا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.