پاکستانی حکومت نے سکھوں کے دل جیت لئے

0 130

اسلام آباد:  باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ، یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے، کرتارپور راہداری کا افتتاح 9 نومبر کو کیا جائے گا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے باباگرو نانک کی 550ویں سالگرہ پر یادگاری ٹکٹ کا اجرا کردیا گیا ، ملک بھرمیں یادگاری ٹکٹ کرتارپورراہداری کھلنے کے دن سے دستیاب ہوں گے۔پاکستان پوسٹ کرتارپورکمپلیکس میں ڈاک خانہ بھی کھولے گا جبکہ ایک ڈاک خانہ ننکانہ صاحب میں بھی کھولاجائیگا اور دونوں جگہ یادگاری ٹکٹ فروخت کیلییدستیاب ہوں گے۔یادگاری ٹکٹ وزیراعظم کی منظوری کے بعدجاری کی یجارہے ہیں ، یہ ٹکٹ پوسٹل یونین کے192ممالک کوفراہم کیے جائیں گے۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.