بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

3 149

بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد ، نیک خواہشات کا اظہار

کراچی (ویب ڈیسک)پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے،ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے۔ اپنے بیان میں پی پی پی چیئرمین کی جانب سے پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد ہندو برادری کو دیوالی کی مبارکباد اور نیک خواہشات کا

اظہار کیا گیا ۔ انہوںنے کہاکہ دیوالی کا تہوار برائی پر اچھائی کی فتح کی علامت ہے۔ انہوںنے کہاکہ دیوالی کا پیغام یہ ہے کہ برائی کتنی ہی طاقتور کیوں نہ ہو، اٹل ارادے اور جہدِ مسلسل کے ہاتھوں شکست ہی اس کا مقدر ہے،ملک میں اندھیروں، ناانصافیوں اور عدم مساوات کے خلاف لڑنا ہی پی پی پی کا فلسفہ ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ قائدِ عوام، شہید محترمہ بینظیر بھٹو اور

سابق صدر آصف زرداری نے اقلیتی برادری کی بہبود کےلئے اقدام اٹھائے۔ انہوںنے کہاکہ پی پی پی کی آئندہ حکومت ملک میں اقلیتوں کی ترقی، ان کے حقوق کے تحفظ کےلئے مزید اقدام اٹھائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ملک میں بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینے کےلئے بھی اقدام اٹھائے گی۔ انہوںنے کہاکہ ہندو برادری آج دیوالی پر پاکستان کی سلامتی اور خوشحالی کےلئے دعائیں مانگیں۔

You might also like
3 Comments
  1. […] (ویب ڈیسک)پاکستان سمیت بھارت میں بھی یکساں مقبول اداکارہ صبا قمر طبیعت […]

  2. […] بلاول بھٹو زرداری کی پاکستان سمیت دنیا بھر میں آباد سکھ برادری کو گرونانک کے یومِ پیدائش کی مبارکباد […]

  3. […] آباد(ویب ڈیسک)بلاول بھٹو زرداری کا کہنا تھا کہ 2019 میں قائد حزب اختلاف نے میثاق معیشت کی […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.