چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد
چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی کی ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد
اسلام آباد (ویب ڈیسک)چیئرمین سینیٹ محمد صادق سنجرانی نے ہندو برادری کو دیوالی کے موقع پر مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہم سب کو مل کر پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے ایک دوسرے کی زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھرنے ہونگے۔ اپنے بیان میں انہوںنے کہاکہ دیوالی کے موقع پر تمام ہندو کمیونٹی کو مبارک باد دیتا ہوں۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ دیوالی روشنی اور رنگوں کا تہوار ہے،ہم سب کو مل کر پاکستان کے تابناک مستقبل کیلئے ایک دوسرے کی
زندگی میں خوشیوں کے رنگ بھرنے ہونگے۔ چیئرمین سینیٹ نے کہاکہ بین المذاہب ہم آہنگی اور احترام کے ذریعے ہم ترقی کے عمل کو تیز کر سکتے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان کے آئین اور قانون میں تمام اقلتیوں کو برابر کے حقوق حاصل ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہندو برادری کا پاکستان کی ترقی میں بڑا کلیدی کردار ہے۔ ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی، سینیٹ میں قائد ایوان سینیٹر ڈاکٹرشہزاد وسیم اور سینیٹ میں قائد حزب اختلاف سینیٹر سید یوسف رضا گیلانی نے بھی دیوالی کے موقع پر ہندو برادری کو مبارک باد دی۔
[…] دہشت گردی کے خاتمے کیلئے جدو جہد جاری رکھیں گے،صادق سنجرانی […]