جے ٹی آئی قلعہ سیف اللّٰہ کے زیر اہتمام 11 نومبر کو بیاد ڈاکٹر سرفراز خان شہید رحمہ اللّٰہ کانفرنس خوش آئند ہےمولانا خواجہ تاج محمد
کوئٹہ ( پ ر ) جمیعت طلباء اسلام ضلع قلعہ سیف اللہ کے سابق صدر مولانا خواجہ تاج محمد مرتضی مسرور کاکڑ نے کہاکہ جمعیت طلباء اسلام ضلع قلعہ سیف اللّٰہ کے زیر اہتمام 11 نومبر کو بیاد ڈاکٹر سرفراز خان شہید رحمہ اللّٰہ عظیم الشان پروگرام کانفرنس کاانعقاد خوش آئند ہے ڈاکٹر سرفراز خان شہید رحمہ اللّٰہ کے مشن کو زندہ وتابندہ رکھنا ہمارے اولین ترجیحات میں شامل ہے موصوف وہ عظیم ہستی تھا کہ اس کے نام سے باطل پر لرزہ طاری ہوجاتاتھا شہید ڈاکٹر کا تعلق بلوچستان کے انتہائی پسماندہ علاقہ ضلع موسیٰ خیل سے تھا ابتدائی تعلیم کے حصول کے بعد بلوچستان کی دارالحکومت کوئٹہ کے مشہور تعلیمی ادارہ سائنس کالج سے ایف ایس سی کے بعد اعلٰی ڈگری
کے حصول کیلئے جامعہ بلوچستان میں میڈیکل میں داخلہ لیا ڈاکٹر اپنے تعلیمی سلسلہ کوآگے بڑھانے کے ساتھ ساتھ جمعیت طلباء اسلام جیسے عظیم تنظیم کے ساتھ وابستہ رہا یہ وابستگی صرف عام کارکن کی حیثیت سے نہیں تھا بلکہ ڈاکٹر سرفراز شہید رحمہ اللّٰہ سائنس کالج یونٹ کے صدارت کے بعد ضلع کوئٹہ کا صدر بھی رہ چکا ہے اور یہ سلسلہ صرف یہاں پر نہیں رکا صوبہ بلوچستان کے صدارت جیسے عظیم ذمہداری بھی مرحوم کے سپرد ہوا اس ذمہداری میں ڈاکٹر رحمہ اللّٰہ نے جن جن مشکلات کا سامنا کیسان مصائب وتکالیف سے نہ حوصلے پست ہوئے نہ عزم فولادی میں زرہ برابر کمی آئی بلکہ یہ زحمتیں سرفراز احمد خان رحمہ اللّٰہ کے اندر تنظیم کے کے ساتھ وابستگی کے شعلے کیلئے ہوا کے مانند رہ کر ڈاکٹر سرفراز خان شہید رحمہ اللّٰہ جمعیت طلباء اسلام کل پاکستان کا صدر بنا یہ شہید انقلابی رہبر کے مرکزی صدر بننے سے مخالفین کے زخموں پر نمک چھڑکنے کا مترادف تھا آخر کار 17 اکتوبر 1988 کو دشمن کے ناپاک عزائم کی بناء پر شہید رحمہ اللّٰہ کا سینہ مخالفین کی گولیوں سے چور چور ہوا ڈاکٹر شہید رحمہ اللّٰہ دنیا سے رخصت ہوکر ابدی زندگی کے سفر پر روانہ ہوا انا للّٰہ وانا الیہ راجعون
[…] ڈاکٹر مرتضی سید نے اسٹیٹ بینک کے قائم مقام گورنر کا منصب سنبھال لیا […]