قومی و ملکی تعمیر وترقی میں مواصلات کاشعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے، مراد سعید

1 179

و فاقی وزیرمواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے کہاہے کہ قومی و ملکی تعمیر وترقی میں مواصلات کاشعبہ اہم کردار ادا کرتا ہے۔وزارت مواصلات کے تمام ذیلی اداروں کی جملہ کارکردگی لائق تحسین ہے جبکہ موٹروے پولیس کا یہ اعزاز ہے کہ جس نے انسپکٹر جنرل موٹروے پولیس کے زیر قیادت نہ صرف موٹرویزپر امن و امان کے قیام میں کلیدی کردار ادا کیا ہے بلکہ موٹرویز پر سفر کرنے والے مسافروں کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی جان و مال کے تحفظ اور انہیں دوران سفر درپیش مشکلات دور کرنے میں بھی اپنی گراں قدر

خدمات انجام دی ہیں اور بدستور دے رہی ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے موٹرویزپولیس کے سابق آئی جی کلیم امام کی بحیثیت فیڈرل سیکرٹری نارکوٹکس ترقی ہونے پر وزارت مواصلات کے کانفرنس روم میں ایک الوداعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔اس موقع پر وفاقی سیکرٹری مواصلات ظفر حسن،چیئرمین نیشنل ہائی وے اتھارٹی کیپٹن(ر) محمد خرم آغا،نئے تعینات ہونے والے انسپکٹر جنرل موٹرویز پولیس انعام غنی،ڈائریکٹر جنرل پوسٹل سروسز کیپٹن(ر) خالد جاوید،سینیئر جوائنٹ سیکرٹری مواصلات محمد سلمان،سی ٹی ٹی آئی کے افسران و دیگر حکام نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے سابق انسپکٹر

جنرل موٹرویز پولیس کلیم امام کی گراں قدر خدمات پر انہیں خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ نئے انسپکٹر جنرل موٹرویز پولیس انعام غنی بھی ادارہ کی سابقہ روایات قائم رکھتے ہوئے اپنے وسیع تر تجربہ کی روشنی میں موٹرویز پولیس میں مزید بہتر تبدیلیاں لاکر اسے ایک مثالی فورس بنانے میں اپنا بھرپور کردار ادا کریں گے۔وفاقی وزیر مواصلات نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے چیئرمین کیپٹن (ر) محمد خرم آغا،انجنیئرز اور ماہرین تعمیرات کی تعریف کی اور کہا کہ این ایچ اے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شب اور اپنے محدود وسائل کے اندر تعمیراتی منصوبوں کی بروقت تکمیل کو یقینی بنا رہی ہے۔اس موقع پر وفاقی وزیر مواصلات و پوسٹل سروسز مراد سعید نے سابق آئی جی موٹرویز پولیس کلیم امام کی خدمت میں وزارت مواصلات کی طرف سے ایک یاد گاری شیلڈ بھی پیش کی۔

You might also like
1 Comment
  1. […] موجودہ حکومت نے بلوچستان میں 3ہزار کلومیٹرسڑک کی منصوبہ بندی کی ہے،مراد سعید […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.