سکیورٹی اداروں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا ہے،مطہر نیاز رانا

0 179

کوئٹہ (ویب ڈیسک )چیف سیکرٹری بلوچستان مطہر نیاز رانا کی زیر صدارت صوبے میں اہم شاہراں پر غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کرنے کے حوالے سے اعلی سطحی اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری کی ہدایت پر محکمہ داخلہ کی جانب سے شاہراں پر موجود مختلف قانون نافذ کرنے والے اداروں کی چیک پوسٹوں پر تیار کی گئی رپورٹ کا جائزہ لیا گیا

۔ اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ ارشد مجید، آئی جی پولیس محمد طاہر رائے، سیکرٹری جنگلات دوستین جمالدینی، کسٹم، 12کور،ایف سی کے نمائندے و دیگر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاسں کو بتایا گیا کہ کہ اس وقت صوبے میں وفاقی اور صوبائی اداروں کی چیک پوسٹوں کی تعداد 728 ہیں اور ان میں سے100 چیک پوسٹس چیف سیکرٹری کی ہدایت پر پہلے ہی ختم کردئیے گئے ہیں۔ چیف سیکرٹری نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی حکومت عوام کو سیکیورٹی کی فراہمی سمیت دیگر سہولیات کیلئے اقدامات کررہی ہے اور سیکیورٹی

اداروں کی بدولت صوبے میں امن قائم ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے اہم شاہراں پر سیکیورٹی کے لحاظ سے چیک پوسٹوں کی نشاندہی کی جائے اور بقیہ تمام غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے گا اور وزیر اعلی بلوچستان عبدالقدوس بزنجو کی بھی ہدایت ہے کہ غیر ضروری چیک پوسٹوں کو ختم کیا جائے اور سیکورٹی ادارے چیکنگ کے تناظر میں ایسا طریقہ کار اپنائیں کہ کسی کی عزت نفس مجروح نہ ہو۔ اجلاس میں یہ فیصلہ کیا گیا کہ چیک پوسٹوں کیلیے مختلف پوائنٹس کی نشاندہی کی جائیگی اور ہر متعلقہ محکمہ انہی پوائنٹس پر مشترکہ چیک پوسٹ قائم کرنے کا پابند ہوگا۔ اجلاس میں یہ بھی فیصلہ کیا گیا کہ چیک پوسٹوں پر بد عنوانی کی روک تھام کیلیے ہر محکمہ کو اپنا کردار ادا کرنا ہوگا اور اگر کوئی اہلکار بد عنوانی میں ملوث پایا گیا تو ان کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں کائی جائیگی۔ اجلاس میں بد عنوانی کی تدارک کیلیے حساس اداروں سے رپورٹ طلب کرلی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ اجلاس میں لائحہ عمل طے کیا جائیگا کہ شاہراں پر مختلف اداروں کی چیک پوسٹوں کے حوالے سے مشترکہ لائحہ عمل مرتب کریں جس میں عوام کی عزت نفس کا تحفظ یقینی ہو اور عوام کے دل جیتے جاسکیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.