بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے، سردار صالح بھوتانی

0 248

بیلا (ویب ڈیسک)صوبائی سینئر وزیر بلدیات سردار صالح بھوتانی نے کہا ہے کہ ترقیاتی عمل جاری رہے گا صوبے میں عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی کیلئے ترجیحی بنیادوں پر اقدامات کئے جارہے ہیں ہم نے ہمیشہ بلاامتیاز عوامی خدمت پر یقین رکھتے ہوئے بلاتفریق عوامی مسائل کے حل اپنی کاوشوں کو بروئے کار لایا ہے بلوچستان ترقی کی راہ پر گامزن ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے

گزشتہ روز بھوتانی ہاﺅس کوئٹہ میں بھوتانی کاروان ضلع حب کے سینئر سرگرم رہنماءندیم رند سے ملاقات کے دوران کیا سردار صالح بھوتانی نے کہا کہ صوبائی حکومت بلوچستان کی ترقی اور صوبے کی عوام کو خوشحال بنانے کیلئے عملی طور پر کوشاں ہے انہوں نے کہا کہ حب کو ضلع کا درجہ ملنا حب کے عوام اور ہمارے بہی خواہوں کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے حب ضلع بننے سے عوام کو فوائد حاصل ہوں گے اور وسائل میں بھی اضافہ ہوگا اس موقع پر ندیم رند نے سردار صالح بھوتانی کو علاقائی مسائل سے تفصیلی آگاہ کیا ملاقات میں بلدیاتی انتخابات اور سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.