شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے پولیس پرعزم ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں ڈالنے دینگے ،مقصود سیلاچی

0 300

سبی(رئیس علی ہانبھی)شہر میں ناجائز تجاوزات کے خاتمے کے لیے پولیس پرعزم ٹریفک کی روانی میں خلل نہیں ڈالنے دینگے مقصود سیلاچی,تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ناجائز تجاوزات کی خبروں پر ڈپٹی انسپیکٹرجنرل آف پولیس سبی رینج مسرورعام کولاچی,سینئیرپولیس آفیسر سبی محمدیوسف بھنگر کی خصوصی ہدایات پر ایس ایچ او سٹی مقصودسیلاچی کی انچارج 15لشکران خان گشکوری ودیگرآفیسران کے ہمراہ مختلف جگہوں پر کاروائیاں کرتے ہوۓ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا ایس ایچ او سٹی مقصود سیلاچی نے میڈیا سے بات چیت میں کہاہے کہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کرکے رہیں گے کسی کو بھی ٹریفک کی روانی میں خلل اور شہر کی خوبصورتی خراب کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دینگے ناجائز تجاوزات سے ٹریفک کی روانی میں کافی خلل پیداہورہاہے جس کی بنا پرکاروائیاں عمل میں لائی جارہی ہیں اپنے سینئیر آفیسران کے احکامات پر عمل درآمد جاری رہے گا اور کاروائیاں مذید جاری رہیں گی شہریوں نے پولیس کے اس اقدام کو خوش آئند قرار دیا

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.