عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

0 22

ایران اور اسرائیل کہ درمیان تناؤ کی وجہ سے عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ ہو گیا۔ مشرق وسطیٰ میں جاری کشیدگی کہ باعث عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں (1.5) فی صد تک اضافہ ہوا ہے ،برطانوی خام تیل برینٹ آئل کی قیمت فروخت (74) ڈالرز فی بیرل کی سطح پر پہنچ گئی ہے۔ امریکی خام تیل ڈبلیو ٹی آئی کی (70) ڈالرز فی بیرل میں فروخت جاری ہے۔ دوسری جانب ایران نے خطے کہ ممالک بتادیا ہے کہ وہ اسرائیل پر 1 جارحانہ انداز میں حملہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹ کہ مطابق تہران نے خطے کہ سفارت کاروں کو بتایا ہے کہ وہ اسرائیل پر مزید طاقتور جنگی ہتھیار استعمال کرنے کی منصوبہ کر رہا ہے۔ ایران کا یہ پیغام 1 ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب امریکا نے ایران کو تنبیہ کی ہے کہ اسرائیل پر جوابی ردعمل کی صورت میں اسرائیل کو جوابی کارروائی سے نہیں روک سکیں گے , اور مارکیٹ کو تشویش ہے کے ایران کہ خلاف اسرائیل کی متوقع جوابی کارروائی سے تیل کی فراہمی متاثر ہوسکتی ہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.