ہم ایک تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب رکھتے ہیں،گورنر بلوچستان
گورنر بلوچستان جعفرخان مندوخیل نے بلوچستان میں ہائیر ایجوکیشن اسٹیٹس کی وضاحت کرتے ہوئے کہا بلاشبہ ہم نے بلوچستان میں اعلیٰ تعلیم کو فروغ دینے اور ایک تعلیمی ماحول پیدا کرنے کے حوالے سے نمایاں پیش رفت کی ہے لیکن ہمارا سفر ابھی ختم نہیں ہوا بلکہ کافی کچھ کرنا باقی ہے.
درپیش مسائل کے باوجود، ہمارے عزائم بہت بڑے ہیں اور مجھے پختہ یقین ہے کہ میں اپنی ٹیم کے ذریعے بہت جلد تمام درپیش چیلنجز پر قابو پانے میں کامیاب ہو جا ہونگا. ان خیالات کا اظہار انہوں نے گورنر ہاؤس کوئٹہ رکن صوبائی اسمبلی اسد بلوچ سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا. اس موقع پر گورنر بلوچستان نے کہا کہ ہم ایک تعلیم یافتہ بلوچستان کا خواب رکھتے ہیں
جسکی تعبیر بھرپور توجہ اور طویل جدوجہد کا متقاضی ہے. انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی تمام پبلک سیکٹر یونیورسٹیز خطے میں رونما ہونے والی اقتصادی اور تجارتی تبدیلیوں سے مستفید ہونے کیلئے بہترین نوجوان پیدا کر رہی ہیں اور یہی پڑھے لکھے نوجوانو پائیدار ترقی کے عمل کو آگے بڑھانے میں پیش پیش رینگے. گورنر مندوخیل نے کہا کہ ہمارا مقصد سائنٹفک تعلیم اور جدید مہارت سے معمور افراد کو تیار کرنا ہے جو اپنے اپنے علاقے میں مثبت و تعمیری اثر ڈال سکیں۔