بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا پورا بلوچستان احسانمند ہے‘نعمت اللہ ظہیر

0 265

کینسر کے عارضے میں مبتلا نوجوان شعیب خان کی علاج کیلئے ملک ریاض نے ہرممکن تعاون کی یقین دہانی اور علاج بھی شروع کردیاہے‘ چیئرمین کے کے ایف انٹرنیشنل
خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل جلد ہی ملک ریاض کے حق میں اعزازی پروگرام کا انعقاد کرے گی جس میں انہیں اور انکے تنظیم کے لئے اعزازی لوازمات دیئے جائینگے‘بیان

کوئٹہ/لندن(ویب ڈیسک)خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئر مین و صدارتی تمغہ امتیاز نعمت اللہ ظہیر نے لندن سے جاری ایک پریس ریلیز میں کہا ہے کہ ہماری تنظیم ایک اخلاص و فلاح کی تنظیم ہے جہاں غریب اور نادار افراد کے ساتھ تعاون کرنے میں کوئی کسر نہیں چھوڑتی

دن رات کا تمیز کئے بغیر ہر وقت عوامی خدمات کے لئے ہماری تنظیم برسرپیکار رہتی ہے انہوں نے کہاکہ شعیب خان ولد نصیب اللہ جو کہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا ہے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس میں مخیر حضرات سے تعاون کی اپیل کی گئی

جس پر چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے اپنے تنظیم کے ایگزیکٹو ممبر و میڈیا کوآر ڈ نیٹر طارق خان ترین کو لندن سے خصوصی ہدایات جاری کرتے ہوئے کہاکہ مذکورہ نوجوان کی ہر ممکن مدد کے لئے ہنگامی بنیادوں پر متحرک ہو جائے اور تمام تر مخیر حضرات سے رابطہ کرکے انکی مدد کی جائے۔ جس کے بنا پر بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کے پی آر اوکرنل ریٹائرڈ(ر) خلیل سے رابطہ کیا گیا جہاں خلیل نے ہر طرح کے تعاون کی یقین دہانی کروائی

جس کے بعد بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کے سامنے مسئلہ رکھا گیا اور انہوں نے بغیر کسی رکاوٹ کے علاج کے 70 فیصد تک کا خرچہ اپنے اوپر لیا نہ صرف بلکہ کینسر کے عارضہ میں مبتلا شعیب خان کے علاج کے لئے کوئی کسر نا چھوڑنے کی تاکید بھی کی گئی۔ جس پر خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل کے چیئرمین نعمت اللہ ظہیر نے بحریہ ٹاون کے سربراہ ملک ریاض کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اپ نے صرف شعیب پر ہی احسان نہیں کیا

بلکہ اپ نے  پسماندہ صوبے بلوچستان  پر احسان کیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلوچستان میں مخیر حضرات کی کوئی کمی نہیں اور فاونڈیشن پر بلوچستان کے مخیر حضرات کے بہت سے احسانات ہے، مگر اس مرتبہ صوبہ سندھ نے اپنے لیے اس اعزاز و خیر کو دیگر صوبوں پر مقدم سمجھا۔ یہ بات فراموشی میں آسکتی ہے کہ دیگر صوبوں یعنی پنجاب اور خیبر پختون خواہ کا ذکر نہ کیا جائے، پنجاب اور خیبر پختون خواہ کی جانب سے فاونڈیشن کو ہر طرح کا تعاون حاصل رہی ہے جس پر پنجاب، خیبر پختون خواہ، بلوچستان اور خصوصی طور پر صوبہ سندھ کا شکریہ ادا کرتے۔خدمت خلق فاونڈیشن انٹرنیشنل جلد ہی ملک ریاض کے حق میں اعزازی پروگرام کا انعقاد کرے گی

جس میں انہیں اور انکے تنظیم کے لئے اعزازی لوازمات دیئے جائینگے۔نعمت اللہ ظہیر نے مزید کہا کہ چونکہ میں اجکل لندن میں مقیم ہوں اور مجھے باخوبی پتہ ہے کہ یہاں کے لوگ کار خیر میں کسطرح متحرک رہتے ہے مگر میرے وطن میں ملک ریاض و دیگر مخیر حضرات و تنظیمیں کار خیر میں جس جزبے کے ساتھ کام کرتے ہے شاید ہی دنیا کے کسی دوسریملک میں ایساجزبہ دیکھنے کو ملے۔ مگر یہ بھی حقیقت ہے کہ پاکستان کو سیاسی طور پر کہی چیلنجز کا سامنا ہے کہ جن کی وجہ سے بیرونی طور پر پاکستان کو مطلوب قدر کی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا، انشاء اللہ جلد پاکستان اکر ملکی معملات پر اپنا اور اپنے تنظیم کی زمہ داریوں کا بھر پور طریقے سے آغاز کرونگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.