کورونا کی عالمی وباء میں رضاکاروں نے کلیدی کرداراداکیا:وسیم اشرف

0 0

(ویب ڈسک)
اقوام متحدہ کے رضاکار کے پاکستان میں کوارڈینیٹر وسیم اشرف نے کہاہے کہ رضاکاروں نے عالم وباء کلیدی کرداراداکیا،حکومت بلوچستان کے محکمہ یوتھ آفیئرز کے ساتھ نوجوانوں پلیٹ فارم فراہم کرنے کی کوشش کررہے ہیں ،خواتین کسی بھی خاندان کی بنیادی اکائی ہے ،اقوام متحدہ کے رضاکار یو این وومن کے ساتھ مل کر 16دن کی ایکٹوزم مہم میں بھرپور حصہ لے رہے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ وائس سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا۔ وسیم اشرف نے کہاکہ 5دسمبر کو دنیا بھر میں رضاکاروں کا عالمی دن منایاجاتاہے رضاکار بنیادی طورپر اپنی تمام تر توانائی معاشرے کی بہتری کیلئے بروئے کار لاتے ہیں رضاکارانہ خدمات اور نوکرپیشہ خدمات میں مراعات کا فرق ہے نوجوان معاشرے کی بہتری کیلئے کمیونٹی میں رہتے ہوئے اپنا کرداراداکرتاہے

،انہوں نے کہاکہ پچھلے سال بلوچستان رضاکار نیٹ ورک بنایاتھا جس میں بلوچستان بوائز سکائوٹس ،سول سوسائٹی ،حکومت بلوچستان سمیت دیگر تنظیمیں شامل ہیں جس کامقصد رضاکارانہ خدمات کوپروموٹ کیاجائے ،رضاکار کے عالمی دن کی مناسبت سے بلوچستان میں مرکزی تقریب منعقد کیاجارہاہے تاکہ لوگوں کوبتایاجاسکے کہ بلوچستان میں نوجوانوں کو اگر معاشرے کی بہتری کامواقع دیاجائے تو کس طرح اپنی کارکردگی دکھاسکیںگے ،انہوں نے کہاکہ یو این ڈی پی کے 5ویں بیچ میں پانچ خواتین رضاکار نے اپنے خدمات سرانجام دئیے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی میں خواتین کے ساتھ بات کرسکیں ،خواتین خاندان کی بنیادی اکائی ہوتی ہے خاندان میں رضاکارانہ خدمات کوپروموٹ کرنے میں خاتون اہم کرداراداکرسکتاہے ،

انہوں نے کہاکہ محکمہ یوتھ اور حکومت کے ساتھ مل کر نیشنل وایلنٹیئروومیٹ جو 18ویں ترمیم کے بعد بین ہوگئی کوصوبائی سطح پر لائیں نوجوانوں کو ایک چینل فراہم کیاجائے تاکہ نوجوانوں کے رضاکارانہ جذبے کے فروغ کیلئے ایک ادارہ موجود ہوں ،انہوں نے کہاکہ یو این ڈی پی کے الیکشن پروجیکٹ کے تحت140نوجوانوں کومنتخب کیاانہیں تربیت دی گئی اور انہیں اپنے کمیونٹی کوبھیجے گئے تاکہ وہ اپنی کمیونٹی میں سماجی بہتری ،سوک آگاہی ،ووٹر کی رجسٹریشن اور شناختی کارڈ کی اہمیت کے سلسلے میں لوگوں کو آگاہ کرسکیں ،140نوجوانوں نے 2014ء سے لیکر اب تک 2لاکھ لوگوں تک رسائی حاصل کی اورانہیں آگاہی دی ۔بلوچستان میں نوجوانوں کو مواقعوں کی فراہمی ہونی چاہیے تاکہ ایک پلیٹ فارم ہو اور نوجوان رضاکارانہ خدمات کا سلسلہ آگے بڑھاسکیں ،

انہوں نے کہاکہ محکمہ یوتھ آفیئرز کے ساتھ میٹنگز ہوئی ہیں ،16دن ایکٹوزم کا یواین حصہ بلکہ اقوام متحدہ خواتین کے ساتھ مل کر اس سلسلے میں کام کررہے ہیں ،سوشل میڈیا کمپئن میں آن لائن رضاکاراپنا کرداراداکررہے ہیں ،انہوں نے کہاکہ آج بوائز اسکائوٹس میں رضاکاروں کے عالمی دن کی مناسبت سے تقریب ہوگا جس کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ بلوچستان ہوںگے اس پروگرام کامقصد اپنے رضاکاروں کی خدمات کو اجاگر کیاجائے گا۔کورونا وائرس کی عالمی وباء میں رضاکاروں نے کلیدی کرداراداکیادنیا میں ایک ارب سے زیادہ لوگوں نے خود کو رضاکارانہ خدمات کیلئے پیش کیاجس میں ڈاکٹرز،پیرامیڈیکس سمیت دوسرے شعبوں کے رضاکاروں نے سامنے آکر اپنا کرداراداکیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.