مسلم لیگ ن نے13 دسمبر کے جلسے میں استعفے دینے کا عندیہ دے دیا

0 0

لاہور(ویب ڈسک)
پاکستان مسلم لیگ ن نے13 دسمبر کے جلسے میں استعفے دینے کا عندیہ دے دیا، پارٹی صدر شہبازشریف نے مریم نواز کو سیاسی معاملات چلانے سے متعلق اہم مشورے دیے، شہبازشریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز نے لانگ مارچ پر بھی اتفاق کیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر اور اپوزیشن لیڈر میاں شہبازشریف، پارٹی کی نائب صدر مریم نواز اور اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی میاں حمزہ شہباز کے درمیان گزشتہ روز اہم ملاقات ہوئی۔جس میں سیاسی صورتحال، انتقامی مقدمات کاروائیوں سمیت پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر ن لیگ کی تحریک چلانے سے متعلق متفقہ فیصلے کیے گئے۔ نائب صدر مریم نواز نے پارٹی صدر شہباز شریف کو پی ڈی ایم کی تحریک اور اب تک کے جلسوں سے متعلق آگاہ کیا۔

جس پر شہبازشریف نے مریم نواز کو آئندہ کی سیاسی صورتحال سے متعلق اہم مشورے بھی دیے۔ بتایا گیا ہے کہ مریم نواز نے شہبازشریف کی ملاقات میں طے پائے جانے والے سیاسی معاملات سے پارٹی ارکان کو بھی آگاہ کردیا ہے۔ملاقات کی اندرونی کہانی سامنے آئی ہے کہ شہباز شریف، مریم نواز اور حمزہ شہباز شریف نے ملاقات میں متفقہ فیصلہ کیا ہے کہ پی ڈی ایم کے پلیٹ فورم پر بھرپور انداز میں تحریک چلائی جائے گی اور اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں سب سے زیادہ شدت کے ساتھ شامل ہوا جائے گا۔ اسی طرح تینوں رہنماں نے ارکان کے اسمبلی کے استعفوں پر بھی بات کی۔

جس کے تحت ممکن ہے کہ ابتدائی مرحلے میں ارکان پنجاب اسمبلی 13 دسمبر کو لاہور جلسے میں استعفے دینے کا اعلان کردیں۔اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ میں سب سے زیادہ شدت کے ساتھ شامل ہوا جائے گا۔ مزید برآں ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے کہا کہ پی ڈی ایم کی تحریک کرپٹ مافیا کیخلاف ہے۔ عوام 13 دسمبر کو آٹا اور چینی چوروں کے خلاف مینارپاکستان آئیں گے۔

مینار پاکستان میں ووٹ کی عزت بحال کریں گے۔ یہ جلسہ نہیں عوامی تحریک ہے۔ شہباز شریف کو جیل میں بند کرکے آپ سب کو خاموش نہیں کرسکتے۔ انہوں نے کہا کہ اگلا پورا ہفتہ لاہور میں کنونشن اور کارنر میٹنگز ہوں گی جس میں مریم نواز شرکت کریں گی۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.