محمد بخش بلوچ کو دالبندین پریس کلب کے نائب صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں، غلام نبی مری

0 0

کوئٹہ (ویب ڈیسک) بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے ممبر غلام نبی مری نے اپنے ایک بیان میں بی این پی چاغی کے سابق جنرل سیکریٹری متحرک سوشل میڈیا ایکٹوسٹ اور سماجی کارکن محمد بخش بلوچ کو دالبندین پریس کلب کے سینئر نائب صدر منتخب ھونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا

کہ وہ اپنے تمام تر جملہ توانائیوں کو بروئے کار لاتے ہوئے صحافیوں کے بنیادی حقوق سماج کے اصل مسائل اور حقیقی عوامی ایشوز کو اجاگر کرنے کے لئے اپنے فرائض منصبی کو نہایت ہی ایمانداری سرانجام دینے کے لیے کسی قسم کی کوتاہی کمزوری اور مصلحت پسندی کے شکار نہ ھوکر قربانی سے دریغ نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ میڈیا آج جدید عہد کا ایک ایسا ستون ہیں جس کے سہارے طاقت کے کہی مراکز اپنا اثرورسوخ قائم رکھتے ہیں یہ لوگوں کی دل ودماغ پر راج کرتا ہے

وہ چاے سچ کو موم کی ناک کی طرح موڑ کر لوگوں کو اس پر یقین کرنے پر مجبور کرے یا جھوٹ کو دنیا کا سب سے بڑا سچ بنا کر دیتے ہیں پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا موجودہ زمانے میں سب سے بڑا اور موثر ھتیار ھے جس کے مثبت اور منفی اثرات مرتب ہوتے ارھے ھیں

بلوچستان اپنے قدرتی دولت تاریخی ساحلی پٹی (بحر بلوچ) اور بلوچ سرزمین جو اپنے محل وقوع جیو پولیٹیکل اہمیت کے حوالے سے تمام استحصالی سامراجی اور طاقتور قوتوں کے توجہ کا مرکز ھے تاکہ وہ اپنے معاشی مفادات کے حصول بڑھتی ہوئی آبادی کی سہولیات کی فراہمی اور دفاعی ضروریات کو پورا کرنے کے لئے یہاں کے حقیقی سن آف سوائل کو ظلم وجبر کے ذریعے سے بے

دخل کر کے پسماندگی غربت اور جہالت کے اندھیروں میں رکھ کر لوٹ کھسوٹ پر مبنی اپنی توسیعی پسندانہ پالیسیوں کو فروغ دے سکے ایسے صورتحال میں بلوچستان کے پرنٹ الیکٹرانک اور سوشل میڈیا سے تعلق رکھنے والے متحرک اور ایماندار افراد کو ایمانداری سے حق اور سچائی کی سربلندی کے لیے یہاں کے حقیقی مسائل کو اجاگر کرنے کے لئے بلوچستان کے ذرائع ابلاغ کا صیحح نقطہ نظر یہاں کے لوگوں کے سامنے بہتر انداز میں پیش کرنے کی عمل کو اولین ترجیح دیکر اپنے مٹی اور عوام کیساتھ سچی وابستگی کا عملی ثبوت فراہم کرنا ھوگا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.