پنجاب اور کے پی میں آج بھی دھند کا راج
پنجاب اور کے پی میں آج بھی دھند کا راج
موٹر وے پولیس نے شہریوں کو ہدایت کی ہے کہ دھند کے باعث گاڑی چلاتے وقت فوگ لائٹ کا استعمال لازمی کریں اور مکل احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔
موٹر وے پولیس کے مطابق موٹر وے ایم 4 پنڈی بھٹیاں سے درخانہ تک بند کردی گئی ہے جبکہ موٹر وے ایم ون پر برہان تا صوابی سوات ایکسپریس وے پر کرنل شیرخان انٹرچینج سے اسماعیلہ تک ٹریفک معطل ہے۔
ترجمان موٹروے پولیس کے مطابق دھند کے باعث موٹر وے ایم ٹو لاہور سے کوٹ مومن تک، لاہور ملتان موٹر وے ایم 3 فیض پور سے درخانہ تک اور موٹر وے ایم 5 شجاع آباد، جلالپور انٹرچینج بند رہے گی۔