نوجوانوں کو روزگار دینے کیلئے کوشاں ہیں ،نور محمد دمڑ

0 175

ہرنائی (نامہ نگار)بلوچستان عوامی پارٹی کے صوبائی جنرل سیکرٹری حاجی نور محمد دمڑ کو اپنے رہائش گاہ پرانا سنجاوی سے موٹر سائیکلوں کے بڑے جلوس میں تقریب جلسہ گاہ لایا گیا ،بلوچستان عوامی پارٹی کے رہنما عبد الستار کاکڑ،ملک ایاز خان دمڑ،حاجی باز محمد دمڑ،ملک لاجور خان دمڑ،عمران پانیزئی،عزیالکہ خان اندڑ،نوراللہ جان سارنگزئی بھی صوبائی وزیر کے ہمراہ تھے۔ جلسہ گاہ پہنچنے پر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ کا شاندار استقبال کیا گیا ۔سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے ایک سو چھبیس نئے تعینات ہونے والے لیویز اہلکاروں میں اپاٹمنٹ تعیناتی آ رڈر تقسیم کئے اس موقعہ پر خطاب کرتے ہوئے سینئر صوبائی وزیر حاجی نور محمد دمڑ نے کہا کے زیارت سنجاوی دونوں تحصیلوں میں اب تک سیاست زئی خیلی قومیت ذات پات علاقائیت سے بالاتر ہوکر میرٹ پر سینکڑوں بے روزگا جوانوں کو روزگار ملازمتیں فراہم کرچکے ہیں مزید کیلئے کوشاں ہوں انشاءمزید نوجوانوں کو ملازمتیں میرٹ پر ہر چیز سے بالاتر ہوکر دینگے سنجاوی کو مذہب اور قوم پرستی کے نام پر ووٹ لینے والوں نے بہت پسماندہ اور اندھیرے میں رکھا اب سنجاوی کے عوام میں شعور پیدا ہوگیا ان کو چھوڑ کر ہمارے ساتھ شامل ہورہے عوام دیکھ رہے ہیں یہاں خود کو سنجاوی کے بڑے سمجھنے والے سنجاوی کی ترقی نہیں چھوڑتے عوام نے ان حقیقی چہرہ پہچان لیا جتنے کام حلقے میں میں نے کم مدت میں کئے ہیں مخالفین نے 70سالوں میں نہیں کئے حلقے میں سارے اجتماعی کام کئے ہیں مزید کروں گا لیویز اہلکاران جو نئے بھرتی ہوئے ان کوچاہیے کے ڈیوٹیاں ایمانداری سے کریں عوام کی جان ومال کی حفاظت کریں دیگر جماعتوں میں شامل کارکنوں سے کہتا ہوں کے وہ بے اے پی میں شامل ہوجائیں ان لوگوں نے ستر سالوں سے جب کچھ نہیں آیندہ ستر سالوں میں بھی نہیں کرینگے یہ لوگ اپنے اور اپنے بچوں کیلئے کرتے ہیں جیبیں بھرتے انھوں نے کہا کہ پاکستان پاک فوج اداروں سے محبت ہر پاکستانی کا حق ہے اور کرنا چاہیے پاکستان ہے توہم سب ہیں ورنہ کچھ نہیں ہے۔بعد میں اے ڈی سی زیارت سمیع اللہ کاکڑ ملک لاجور خان دمڑ،نصیب اللہ دمڑ،ملک ایاز دمڑودیگر نے بھی لیویز اہلکاران میں اپارٹمنٹ تعیناتی آ رڈر تقسیم کئے تقریب اپارٹمنٹ تعیناتی آ رڈر سے ملک ایاز دمڑ،عبدالستار کاکڑ،ملک ایاز دمڑ،نصیب اللہ دمڑ،نوراللہ جان سارنگزئی ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.