گاڑی کی قیمت میں حیران کن کمی
گاڑی کی قیمت میں حیران کن کمی
فرانسیسی کار ساز کمپنی نے پاکستان مں اپنی گاڑیوں کی قیمتوں میں 31 دسمبر تک خصوصی کمی کا اعلان کر دیا۔تفصیلات کے مطابق پیوگیوٹ پاکستان کی جانب سے اپنی مشہور زمانہ گاڑی پیوگیوٹ 2008 کی قیمت میں سال کے آخر میں سنہری موقع کا اعلان کرتے ہوئے شہریوں کو ایک لاکھ روپے کا ڈسکاونٹ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔پیو گیوٹ 2008 کی قیمت 70 لاکھ 50 ہزار روپے ہے جس میں ایک لاکھ روپے کمی کرتے ہوئے 69 لاکھ 50 ہزار روپے کر دی گئی ہے تاہم قسطوں پر گاڑی لینے والے صارفین اس سے مستفید نہیں ہو سکیں گے،
یہ سہولت صرف کیش پیمنٹ پر ہی حاصل کر سکے گی۔ پیوگیوٹ 2008 الور کی قیمت 78 لاکھ روپے ہے جسے ایک لاکھ کم کرتے ہوئے 77 لاکھ کر دیا گیا ہے۔کمپنی کی جانب سے جاری کر دہ بیان میں کہا ہے کہ یہ ایکس فیکٹری قیمت ہے اس میں فریٹ اور انشورنس کے پیسے شامل نہیں ہیں، وہ معمول کے مطابق الگ سے چارج کئے جائیں گے۔یاد رہے کچھ روز قبل ہونڈا اٹلس نے پاکستان میں کارووبار کے 60 برس مکمل ہونے کے بعد الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔
جاپانی برانڈ ہونڈا نے پاکستان میں کاروبار کے 60 سال مکمل ہونے پر شیخوپورہ میں قائم فیکٹری میں منعقدہ تقریب میں الیکٹرک بائیک متعارف کرانے کا اعلان کیا۔ خصوصی تقریب میں ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آو¿یاما، چیف آفیسر موٹر سائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے اور ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے شرکت کی۔اٹلس ہونڈا کے چیف آفیسر موٹرسائیکل اینڈ پاور پراڈکٹس نوریاکی ابے نے ہونڈا کی الیکٹرک موٹرسائیکل ہونڈا ”ای بینلے” آزمائشی بنیادوں پر پاکستان میں متعارف کرانے کا اعلان کیا
اور کہا کہ ہونڈا کی مصنوعات پاکستان کی آبادی کے بڑے طبقے کی روز مرہ زندگی کا حصہ بن چکی ہیں، ہونڈا پاکستانی معاشرے اور صارفین کے فیڈ بیک کو سمجھتے ہوئے ان کی ضرورتوں کے مطابق نئی مصنوعات متعارف کرانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ایگزیکٹو وائس پریذیڈیٹ ہونڈا موٹر کمپنی شنجی آو¿یاما نے پاکستان میں ہونڈا کے کاروبارکو بڑھانے میں اٹلس گروپ، اٹلس ہونڈا ایسوسی ایٹس، ڈیلرز اینڈ آٹو پارٹس مینوفیچکررز کو پاکستان میں ہونڈا کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔اٹلس ہونڈا کے صدر اور سی ای او ثاقب ایچ شیرازی نے کمپنی کی کارکردگی کا جائزہ پیش کرتے ہوئے فروخت، لوکلائزیشن، پرزہ جات کے کاروبار،
روزگار اور قومی خزانے کو ٹیکسوں کی ادائیگی کا احاطہ کیا اٹلس ہونڈا 95 فیصد پرزہ جات مقامی سطح پر تیار کر رہی ہے اور کمپنی نے پاکستان میں پرزہ جات بنانے والوں اور ڈیلرزز کا سب سے بڑا نیٹ ورک تشکیل دیا ہے، ہماری کوشش ہے کہ عوام کو آرام دہ سفری سہولت مہیا کی جائے ایشین ہونڈا موٹر کمپنی کے صدر اور سی ای او توشیوکوواہارا نے اٹلس ہونڈا کے پورے ایکو سسٹم کو 60 سال مکمل ہونے پر مبارکباد پیش کی اور کہا کہ پاکستان ایک اہم مارکیٹ ہے اور ہونڈا پاکستانی صارفین کے لیے پرکشش مصنوعات متعارف کرانے کے لیے کوشاں ہے۔
[…] گاڑی کی قیمت میں حیران کن کمی […]
[…] گاڑی کی قیمت میں حیران کن کمی […]