نئے سال میں بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، گزشتہ ہفتے کے روزمرہ استعمال کی 28 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں 33فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا

0 153

کراچی(این این آئی)ٹماٹر نے بھی ایک بارپھراڑان بھرلی،ایک ہفتے میں35 روپے فی کلومہنگا ہوگیا،ہفت روزہ بنیاد پر عام آدمی کیلئے مہنگائی کی اوسط شرح ساڑھے 22 فیصد تک پہنچ گئی۔نئے سال میں بھی مہنگائی کا طوفان تھم نہ سکا، پاکستان ادارہ شماریات کے مطابق گزشتہ ہفتے کے دوران کھانے پینے اور روزمرہ استعمال کی 28 بنیادی اشیا کی قیمتوں میں 33 فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔ہفت روزہ بنیادپرمہنگائی میں اضافے کی اوسط شرح19.8فیصدرہی۔رپورٹ کے مطابق 30 ہزارروپے تک ماہانہ کمانے والوں کیلیے قیمتوں میں اوسطا 22.5 فیصداضافہ ہواجوگزشتہ12 سال کی بلندترین شرح ہے، ہفتے کے دوران مارکیٹ میں ٹماٹر، لہسن، گھی، چینی،آٹے، دودھ، تمام دالوں،انڈے،کیلے،خشک دودھ اورمٹن کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا،پٹرول،ڈیزل،ایل پی جی، جلانیکی لکڑی،کپڑا اورصابن بھی مہنگاہوگیا۔رپورٹ کے مطابق ہفتے کے دوران کھانے پینے اورروزمرہ استعمال کی51 بنیادی اشیاء میں سے صرف جوتوں اور لوکل فون کال کی قیمت نہیں بڑھی۔باقی تمام اشیاء گزشتہ سال سے مہنگی فروخت ہوئیں،ٹماٹرجودسمبرکے آخر میں معمولی سستا ہواتھاہفتے کے دوران دوبارہ مہنگا ہوگیا، رواں ہفتے ٹماٹرگزشتہ سال کے مقابلے میں 213 فیصد، پیاز138فیصد،لہسن98فیصداورآلو92فیصدمہنگافروخت ہوا۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.