وزیر اعظم کی مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت
اسلام آباد(این این آئی)وزیر اعظم عمران خان نے مختلف ریگولیٹری اداروں سے لائسنسز، اجازت ناموں اور این او سی کے اجراء کا عمل سادہ، آسان اور طے شدہ معیاد کے اندر یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے ۔ اتوار کو جاری بیان میں انہوںنے کہاکہ کابینہ ڈویژن کو اس ضمن میں ایک مربوط و منظم نظام اور ٹائم لائنز پر مبنی ایس او پیز بنانے کی ہدایت کی گئی ۔ وزیراعظم نے ہدایت کی کہ لائسنس، اجازت نامہ اور این او سی کا عمل نہ صرف آسان بنایا جائے بلکہ اس کا مکمل طریقہ کار اور تمام معلومات کی متعلقہ ریگولیٹری اتھارٹی کی ویب سائٹ پر فراہمی یقینی بنائی جائے۔ انہوںنے کہاکہ کابینہ ڈویژن کو تمام متعلقہ ریگولیٹری اداروں کی مشاورت سے تیارکردہ مجوزہ طریقہ کار کا مسودہ آئندہ دو ہفتوں میں وزیرِ اعظم آفس کو پیش کرنے کی ہدایت کی گئی