براہِ مہربانی گھروں سے باہر مت نکلیں،برطانیہ میں نیشنل لاک ڈان کا اعلان

0 207

برطانیہ ( ویب ڈیسک)یہ واضح ہو چکا کہ ہمیں کورونا وائرس کی نئی قسم سے لڑنے کے لیے بہت کچھ کرنا ہو گا۔اس کا مطلب ہے کہ اب ہمیں گھر پر ہی رہنا ہو گا۔یہ الفاظ ہیں برطانوی وزیراعظم بورس جانسن کے جس نے آج سے برطانیہ بھر میں نیشنل لاک ڈان نافذ کرتے ہوئے لوگوں کو گھروں سے باہر نکلنے سے منع کر دیاہوا ہے۔نہ تو بچے اسکول جا سکیں گے

اور نہ ہی مارکیٹس اوپن ہوں گی۔بچے گھربیٹھ کر آن لائن تعلیم حاصل کریں گے جبکہ دفتری امور بھی گھر بیٹھ کر آن لائن انجام دیے جائیں گے۔گزشتہ 21دنوں میں کورونا کے اتنے مریض اسپتالوں میں داخل ہوئے ہیں کہ اسپتالوں کا عملہ بھی کورونا کی لپیٹ میں آنا شروع ہو گیا ہے اور اسٹاف کی کمی پیش آنا شروع ہو گئی،لہذا برطانوی نیشنل ہیلتھ سروسز نے ایمرجنسی بنیادوں پر وزیراعظم سے لاک ڈان کا مطالبہ کیااور ہیلتھ ایکسپرٹس کی سفارشات پر ہی وزیراعظم بورس جانسن نے ملک بھر میں شدید لاک ڈان نافظ کردیا ہے۔ایسا خیال کیا جا رہا ہے کہ اس وقت نافذ کیا گیا لاک ڈان اگلے مہینے کی پندرہ تاریخ تک جاری رہے گا۔یاد رہے کہ برطانیہ کو اس وقت کورونا وائرس کی ایک بدترین قسم کا سامنا ہے جس میں کورونا نے اپنی ہیئت تبدیل کر لی ہوئی ہے اور یہ پہلے سے کہیں زیادہ مہلک ثابت ہو رہا ہے۔ب

رطانیہ میں پہلے بھی کئی بار لاک ڈان لگایا گیا ہے جبکہ گزشتہ لاک ڈان دسمبر کے پہلے ہفتے میں ختم ہوا۔مگر اکیس دن کے لاک ڈان سے آزادی نے تباہی مچا دی اور برطانیہ میں کورونا وائرس کے ریکارڈ کیس سامنے آ گئے جس وجہ سے مجبور ہو کر نیشنل لاک ڈان کا اعلان کر دیا گیا۔اس لاک ڈان میں اسکاٹ لینڈ،آئرلینڈ اور ویلز کے علاقے بھی شامل کیے گئے ہیں۔ویسے تو کورونا وائرس نے ہر طرف اودھم مچا رکھا ہے مگر برطانیہ کی کمر سیدھی ہونے کو نہیں آرہی۔حالانکہ اسی ملک نے سب سے زیادہ لاک ڈان بھی کیے ہیں اور اب وہاں کورونا وائرس سے بچا کی ویکسین بھی دستیاب ہے مگر اس کے باوجود بھی کورونا وبا بڑھتی جا رہی ہے۔اب جبکہ برطانیہ نے پوری ریاست میں نیشنل لاک ڈان کا اعلان کیا ہے تو دیکھتے ہیں اب وہاں کورونا وائرس کے کیسوں میں کمی آ پاتی ہے یا نہیں۔

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.