ریکوڈک کامعاملہ پی ڈی ایم کے سطح پر اٹھائیںگے،مالک بلوچ
کوئٹہ (ویب ڈیسک )نیشنل پارٹی کے سربراہ وسابق وزیراعلیٰ بلوچستان ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے ریکوڈک سے متعلق مجوزہ معاہدے کومسترد کرکے ریکوڈک بچاﺅ تحریک چلانے کااعلان کرتے ہوئے کہاہے کہ ان کیمرہ بریفنگ خود بہت پراسرار ہے نیشنل پارٹی چاہتی ہے کہ معاہدے سے متعلق بلوچستان کی عوام ،ارکان اسمبلی اور میڈیا کو اعتماد میں لیاجائے ،بی ڈی اے نے بلوچستان منرل رولز کوبار بار تبدیل کرکے ٹھیتان کمپنی کو فائدہ پہنچایا،1993ءمیں مائننگ لائسنس والے معاملے کو کریدا تو پتہ چلاکہ حکومت نے ایک لاکھ ایکڑ زمین 80کروڑ روپے میں ٹھیتان کو
بیچا ہے جو تاریخ میں نہیں ہواہے کچھ دوست اپنی ندامت کو چھپانے کیلئے بلیم گیم کھیل رہے ہیں کہ ڈاکٹرعبدالمالک نے گوادر میں معاہدے دستخط کئے ہیں نیشنل پارٹی ساحل وسائل کی محافظ ہے سی پیک معاہدے وفاقی حکومت نے کئے ہیں ڈاکٹرمالک نے نہیں ، ڈنڈے اور بندوق کی زور پر دلوں کو نہیں جیتا جاسکتا دلوں کو جیتنے کیلئے لوگوں کے احساسات کااحترام لازمی ہے۔ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ پریس کلب میں پارٹی رہنماءمیر رحمت صالح بلوچ، ڈاکٹر اسحا ق بلوچ،خیر بخش بلوچ، زبیر بلوچ،میر راحب بلیدی ایڈووکیٹ ،حاجی عطاءمحمد بنگلزئی ،علی احمد لانگوودیگر کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان منرل رولز کو بار بار تبدیل کرکے بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ریکوڈک منصوبے پر کام کرنے وال کمپنی کو فائدہ پہنچایا جب لوگوں کو پتہ چلا کہ ریکوڈک سے بلوچستان کو کچھ نہیں ملنے والا تو لوگوں نے غصے کااظہار کیا اور یہ معاملہ ہائی کورٹ میں گیا جس کے بعد سپریم کورٹ میں گیا