بلوچستان کے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ہیں،حافظ حسین احمدشرودی

0 119

سبی (پ ر) جمعیت علماءاسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی سابق صوبائی وزیر مولانا حافظ حسین احمدشرودی نے کہا کہ موجودہ آٹے کے بحران کی شدت کے باوجود صوبائی حکومت کی غفلت اور اس کے حل سے لاپرواہی قابل مذمت ہے صوبہ بلوچستان کے غریب عوام نان شبینہ کے محتاج ہو گئے ان خیالات اظہار انہوں نے گزشتہ روز جمعیت علمائ اسلام ضلع سبی کے دورے کے موقع پر جامع مفتاح العلوم جمعیت علمائ اسلام کے کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علمائے اسلام ضلع کوئٹہ کے ضلعی معاون سیکرٹری اطلاعات مولانا محمد طاہر توحیدی جمعیت علمائے اسلام ضلع سبی کے سرپرست اعلی مولانا عطائ اللہ ضلعی امیر مولانا محمد

ادریس رند ضلعی جنرل سیکرٹری مولانا محمد یحی مولانا عبدالغفار ضلعی ترجمان ڈاکٹر سلطان موسی خیل مولانا قاری علی احمد جتو ئی مولانا حافظ سید احمد شرودی ڈاکٹر محمد اکبر بھی موجود تھے جمعیت علماء اسلام بلوچستان کے صوبائی سرپرست اعلی شیخ الحدیث مولانا حافظ حسین احمد شرودی نے کہا کہ ملک میں مہنگائی کی لہر کافی عرصہ سے مفلوک الحال عوام کو اپنے لپٹ میں لے رکھی ہے لیکن اس خطرناک صورتحال سے نبرد آزما تھے انہوں نے کہا کہ موجودہ آٹے کے بحران نے غریب تو غریب ہے

لیکن حوصلہ مند طبقہ کو بھی بھی رونے دھونے پر مجبور کر دیا ہے ا ور او پر سے صوبائی حکومت کی غفلت اور لاپرواہی نے جلتی پر تیل کا کام کیا ہے جو کہ عوام پر بھت بڑا ظلم اور قابل مذمت ہے انہوں نے کہا کہ صوبے میں گیس آٹے بحران سرا ٹھانے سے پہلے پہلے معاملہ کو حل کرنا چاہے تھا لیکن بدقسمتی سے صوبائی حکمرانوں کی ناعاقبت اندیشہ سے صوبہ بلوچستان کے عوام دربدر وخاکپسر ہے انہوں نے مزید کہا کہ صوبائی حکومت خصوصا آٹے بحران کے خاتمے کے لئے فوری طور پر ہنگامی بنیادوں پر اقدامات اٹھائے ورنہ غریب عوام کی آہوں سے اقتدار کے ایوانوں میں بجلیاں گریں گی جو ان کی ذلت وندامت کا باعث بنے گی

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.