عوام کو زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا،وزیراعلیٰ بلوچستان

2 137

کوئٹہ(خ ں)وزیراعلیٰ بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو کا گندم زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف کریک ڈان کا حکم دے دیا۔ وزیر اعلی بلوچستان میر عبدالقدوس بزنجو نے ہدایت کی کہ تمام ضلعوں کی انتظامیہ گندم زخیرہ کرنے اور اشیا خوردوش مہنگی فروخت کرنے والوں کے خلاف متحرک ہوکر بھرپو ر کاروائی کرے۔عوام کو زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے رحم و کرم پر نہیں چھوڑا جا سکتا۔ڈپٹی کمشنرز گندم اور آٹے کی زخیرہ اندوزی کرنے اور ناجائز منافع کے مرتکب عناصر کے خلاف

روزانہ کی بنیاد پر کاروائی کریں۔کاروائی کے لیئے خصوصی ٹیم تشکیل دی جائیں اور وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کو کاروائیوں کی رپورٹ ارسال کی جائے۔ دوسری جانب وزیراعلیٰ کی ہدایت کی روشنی میں ڈپٹی کمشنر کوئٹہ کی نگرانی میں خصوصی ٹیموں کی شہر کے مختلف حصوں میں کاروائیاں جاری ہے گندم اور آٹے کے گوداموں اور دکانوں

پر خصوصی ٹیموں نے گزشتہ ایک ہفتہ کے دوراں 378 چھاپے مارے گرا ں فروشی اور زخیرہ اندوزی پر 102 دکاندار گرفتار کرلئے ہزاروں روپے کے جرمانے عائد کئے گئے۔اور31 دکانیں سیل کی گئیں اور 74 دکانداروں کو وارننگ جاری کی گئی اور کاروائیاں مسلسل جاری رہیں گی۔عوام زخیرہ اندوزوں اور گراں فروشوں کے خلاف ڈپٹی کمشنر کے شکایات سیل میں اپنی شکایت درج کرائیں ۔

You might also like
2 Comments
  1. […] بلوچستان گندم بحران: کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل آصف غفور متحرک ہوگئے […]

  2. […] لطیف آفریدی ایک نامور قانون دان اور انسانی حقوق کے علمبردار تھے،وزیراعلیٰ بلوچستان […]

Leave A Reply

Your email address will not be published.