پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑی ریلیف مل گئی

0 419

 

پی ٹی آئی رہنماؤں کو بڑی ریلیف مل گئی

 

الیکشن ٹریبونل نے وائس چیئرمین پی ٹی آئی شاہ محمود قریشی، زین قریشی اور حلیم عادل شیخ کو الیکشن لڑنے کی اجازت دے دی۔الیکشن ٹریبونل سے پی ٹی آئی کو بڑا ریلیف مل گیا۔ ٹریبونل نے ریٹرننگ افسر کے کاغزات مسترد کرنے کے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے پی ٹی آئی رہنماو¿ں شاہ محمود قریشی کے این اے 214 عمرکوٹ، زین قریشی کے

 

این اے 214، حلیم عادل شیخ کے این اے 238، ارسلان خالد کے این اے 241 سے کاغذات نامزدگی منظور کرلئے۔پیپلز پارٹی کے مرزا اختیار بیگ کو این اے 241 سے الیکشن لڑنے کی مشروط اجازت ملی گئی۔ جسٹس عدنان الکریم میمن نے کہا کہ اگر دہری شہریت ختم ہوچکی ہے تو بیان حلفی جمع کرائیں،

عوام کیلئے بہت بری خبر الیکشن ملتوی ہوگئے

 

 

مسلم لیگ (ن) نے بڑے سیاسی برج الٹا دیے

اگر بیان حلفی غلط ثابت ہوا تو الیکشن جیتنے کے بعد کامیابی منسوخ ہوجائے گی۔یاد رہے کاغذات نامزدگی منظور یا مسترد کیے جانے کے خلاف الیکشن ٹریبونلز میں دائر اپیلوں پر فیصلے 10 جنوری 2024 تک کیے جائیں گے۔عام انتخابات میں حصہ لینے امیدواروں کی ابتدائی فہرست 11 جنوری کو آویزاں کی جائے گی اور امیدوار 12 جنوری تک کاغذات نامزدگی واپس لے سکتے ہیں۔ جس کے بعد امیدواروں کی حتمی فہرست جاری کی جائے گی۔

 

الیکشن میں حصہ لینے والے امیدواروں کو انتخابی نشانات 13 جنوری 2024 کو الاٹ کیے جائیں گے اور پولنگ آٹھ فروری 2024 کو ہوگی۔سنیچر کو جب ملک بھر کے اضلاع میں ریٹرننگ افسران نے کاغذات نامزدگی کی سکروٹنی یا جانچ پڑتال کا عمل مکمل کرنے کے بعد امیدواروں کی فہرستیں جاری کیں تو بڑی تعداد میں سیاسی رہنماو¿ں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے گئے جن میں کئی نامی گرامی شخصیات شامل تھیں۔

چیف جسٹس اور خالد لانگو آمنے سامنے آگئے

 

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.