بدقسمتی سے پچھلے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی وجہ سے ہمیں پارلیمنٹ سے باہر کروا یا گیا،عبدالشکور
ہرنائی نامہ نگار:
ہرنائی : کل رات جمعیت علمائے اسلام کلی سرکان کے خالد بن ولید یونٹ کا اجلاس امـیر عــبـدالشــکـور کے زیر صدارت منعقد ہوا اجلاس میں کلی سرکان کے تمام جید علمائے کرام اور کارکنان نے شرکت کی اجلاس کا ایجنڈا جمعیت میں شامل ہونے والے افراد کیلئے خصوصی تقریب کا انعقاد کرنا اور الیکشن کی تیاری کے حوالے سے کمپین شروع کرنا یونٹ پریس سیکرٹری حافظ زاہد اللہ مــسرور کے مطابق مقررین نے کہاکہ ووٹرز 8 فروری کو جمعیت علماء اسلام کے نمائندے کو ووٹ دیکر اسلام دوستی کا ثبوت دے۔ جمعیت علماء اسلام روز اول سے اللہ کی زمین پر اللہ کا نظام لاگو کرنے کیلئے جدوجہد کر رہی ہے۔ امن و امان کا قیام، روزگار کی فراہمی کیلئے پارلیمنٹ کے اندر اور باہر سے جدوجہد جمعیت کے منشور کا حصہ ہے۔ بدقسمتی سے پچھلے الیکشن میں بدترین دھاندلی کی وجہ سے ہمیں پارلیمنٹ سے باہر کروا یا گیا۔ اس مرتبہ عوام اپنی رائے حق دہی کا صحیح استعمال کرتے ہوئے جمعیت کو خدمت کا موقع دیں۔ کیونکہ جمعیت علماء اسلام خدمت خلق، امن و امان کا قیام ، اور روزگار کی فراہمی پر یقین رکھنے والی جماعت ہے۔