لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کروارہے ہیں،ڈی جی لیویز

0 191

کوئٹہ (خ ن)نگران وزیر داخلہ بلوچستان میر زبیر جمالی نے کہا ہے کہ صوبے میں لیویز پروفیشنل فورس بن چکی ہے لیویز نے ڈلیور کیا اور عوام کے اعتماد کو حاصل کیا حکومت نے لیویز کی استطاعت میں اضافے کے لیے تمام تر اقدامات اٹھائے ہمارا حتمی ہدف اصول امن ہے ایک ایسا امن جو دیر پا اور پائیدار ہو اور جو اقتصادی ترقی اور مجموعی خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز 9ویں لیویز کمانڈوز پاسنگ آو¿ٹ پریڈ سے بحثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ نے لیویز کی مجموعی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نگران وزیر داخلہ نے کہا کہ لیویز کے جوانوں کو جو ٹریننگ دی جا رہی ہے یہ بہترین ٹریننگ ہے اب یہ ٹریننگ حاصل کرنے والے نوجوانوں پر فرض ہے کہ وہ اپنے فرائض منصبی کو دیانت داری سے سرانجام دیں اورعوام کو اپنے قانون نافذ کرنے والے اداروں پر فخر ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل لیویز فورس نصیب اللہ کاکڑ نے کہا کہ لیویز فورس کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کروائے رہےہیں سینکڑوں لیویز کے جوانوں کو کمانڈوز ٹرینینگ اب تک دے چکے ہیں لیویز کو منظم ،عوام دوست ،جدید تقاضوں سے ہم اہنگ تربیت یافتہ فورس بنانے کے لیے نظر انے والے اقدامات کیے ہیں۔ ڈائریکٹر جنرل لیویز نصیب اللہ کاکڑ کا مزید کہنا تھا کہ لیویز کو پیشہ ورانہ خطوط پر ڈالنے کے لیے ہم نے ماحول وسائل اور خود مختاری دی ہے تقریب کے اختتام پر کارگردگی کا مظاہرہ کرنے والے جوانوں میں شیلڈز اور انعامات بھی تقسیم کیے

You might also like

Leave A Reply

Your email address will not be published.