مسئلہ کشمیر عالمی ضمیر کےلئے کھلا چیلنج ہے ،جمال شاہ کاکڑ
پاکستان مسلم لیگ (ن)بلوچستان کے جنرل سیکرٹری اور رکن قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کشمیری عوام کو اقوامِ متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حقِ خودارادیت دینا ناگزیر ہے۔ اپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں عالمی ضمیر کے لیے ایک کھلا چیلنج ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے کہا کہ کشمیری عوام کئی دہائیوں سے آزادی اور انصاف کی جدوجہد کر رہے ہیں، مگر انہیں طاقت کے ذریعے دبانے کی ناکام کوششیں کی جا رہی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا اور ہر عالمی فورم پر ان کا مقدمہ بھرپور انداز میں اجاگر کیا جائے گا۔انہوں نے مزید کہا کہ مسئلہ کشمیر جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے، جس کا حل اقوامِ متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی خواہشات کے مطابق ہی ممکن ہے۔ جمال شاہ کاکڑ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں کا نوٹس لے اور کشمیری عوام کو ان کا جائز حق دلانے کے لیے عملی کردار ادا کرے